درجہ حرارت / آئی اے این ایس
جموں و کشمیر میں اچانک موسم کا مزاج بدل گیا ہے۔ وادی میں کئی جگہوں پر لُو جیسی حالت پیدا ہو گئی ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے کچھ اہم مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری تک اوپر درج کیا گیا۔
Published: undefined
سری نگر اور کپواڑہ میں سب سے زیادہ گرمی کا سامنا ہے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو بالترتیب 4.8 ڈگری اور 4.1 ڈگری معمول سے زیادہ تھا۔ قاضی گنج میں درجہ حرارت 32.2 ڈگری درج کیا گیا جو 5.7 ڈگری اوپر، جبکہ کوکر ناگ میں 30.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے 5.3 ڈگری زیادہ رہا۔
Published: undefined
سیاحتی مقام پہلگام میں بھی درجہ حرارت 27.2 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جو معمول سے 3.3 ڈگری زیادہ اور گلمرگ میں 23.8 ڈگری رہا جو معمول سے 5.2 ڈگری زیادہ تھا۔ لداخ علاقے میں بھی گرم موسم درج کیا گیا۔ لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.6 ڈگری جبکہ کارگل میں 29.1 ڈگری درج کیا گیا۔
Published: undefined
موسم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اس غیر معمولی اضافے کی وجہ لمبے وقت سے خشک موسم ہے۔ انہوں نے وارننگ دی ہے کہ اگر موجودہ موسمی نظام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو آنے والے ہفتے میں بھی گرمی کا اثر بنا رہ سکتا ہے۔
Published: undefined
وہیں دوسری طرف یہ خبر تھی کہ جلد ہی وشینو دیوی یاترا پھر سے شروع ہونے والی ہے لیکن ایسا نہیں ہوا اور خراب موسم کے پیش نظر یہ یاترا پھر سے معطل کر دی گئی ہے۔ شری ماتا ویشنو دیوی شائن بورڈ نے 19 دنوں کے تعطل کے بعد یاترا کو آج سے پھر شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن خراب موسم کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے یاترا کو اگلے حکم تک روک دیا گیا ہے۔ اس سے کٹرا میں پہنچے کئی عقیدت مند مایوس نظر آئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined