قومی خبریں

’ہم ساتھ مل کر جمہوریت اور آئین کی حفاظت کریں گے‘، قنوج میں راہل-اکھلیش کا اظہارِ عزم

راہل گاندھی نے قنوج میں سماجوادی پارٹی امیدوار اکھلیش یادو کی حمایت میں انتخابی تشہیر کی اور کہا کہ ’’اس مرتبہ نریندر مودی ہندوستان کے وزیر اعظم نہیں بننے والے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی اور اکھلیش یادو، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی اور اکھلیش یادو، تصویر @INCIndia

 

قنوج: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج قنوج لوک سبھا سیٹ سے سماجوادی پارٹی امیدوار اکھلیش یادو کی حمایت میں انتخابی تشہیر کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ قنوج میں منعقد ایک جلسۂ عام کے دوران راہل گاندھی اور اکھلیش یادو دونوں ایک پلیٹ فارم پر دکھائی دیے اور مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ہم ساتھ مل کر جمہوریت اور آئین کی حفاظت کریں گے۔ دنیا کی کوئی طاقت ہندوستانی آئین کو ختم نہیں کر سکتی۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے کورونا لاک ڈاؤن کا دور یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’جس کمپنی نے کووڈ کی ویکسین بنائی، اس کمپنی سے نریندر مودی نے کروڑوں روپے کا چندہ لیا۔ آپ (عوام) آکسیجن، ونٹلیٹر کی کمی کے سبب مر رہے تھے، لیکن نریندر مودی آپ سے کہہ رہے تھے– تھالی بجاؤ۔ کمپنی سے کہہ رہے تھے– ہمیں پیسہ دو۔‘‘

Published: undefined

اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ اس مرتبہ نریندر مودی ہندوستان کے وزیر اعظم نہیں بننے والے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔ اتر پردیش میں انڈیا اتحاد کا طوفان آ رہا ہے۔ بی جے پی کی ملک میں سب سے بڑی شکست اتر پردیش میں ہونے جا رہی ہے، کیونکہ ملک کو اتر پردیش راستہ دکھاتا ہے اور اتر پردیش نے بدلاؤ کا ذہن تیار کر لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined