قومی خبریں

برآمدات نہ بڑھیں تو دوبارہ آئی ایم ایف سے مدد لینے پر مجبور ہوں گے: عمران خان

عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال پاکستان میں چھ ہزار ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا گیا۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ملک کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ نہ ہوا تو ان کی حکومت دوبارہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مدد لینے پر مجبور ہوگی۔ روزنامہ ’ڈان‘ نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ عمران خان نے یہ بات راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 14ویں انٹرنیشنل چیمبر سمٹ 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

Published: undefined

وزیراعظم خان نے زور دے کر کہا کہ برآمدات اور ٹیکس کی وصولی میں اضافہ ملک کی معیشت کو آگے بڑھانے کے اہم عوامل ہیں اور ان کی حکومت برآمد کنندگان، سرمایہ کاروں اور تاجروں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ ملکی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے۔ انہوں نے اسکینڈ یونین ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ٹیکس کلچر کو فروغ دینے پر زور دیا، جہاں ٹیکس کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال پاکستان میں چھ ہزار ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا گیا۔

Published: undefined

عمران خان نے کہا کہ 'معیشت میں اصلاحات' کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے اثرات اور 'درآمدی افراط زر' (بین الاقوامی منڈی میں خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے) اور وراثتی معاشی بحران کے باوجود تمام اقتصادی اشارے اوپر کی طرف رجحان دکھا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے اقدامات سے ملتی جلتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined