قومی خبریں

ہم ملک کو تقسیم کرنے والی سوچ کو ہرانا چاہتے ہیں: تیجسوی یادو

تجیسوی نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی و بیروزگاری کی کوئی بات نہیں ہوتی ہے جبکہ اگر مودی جی سمندر کے اندر چلے جائیں گے تو سب طرف اس کی چرچا ہونے لگتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو /&nbsp; تصویر قومی آواز</p></div>

تیجسوی یادو /  تصویر قومی آواز

 

ممبئی میں ہوئے بھارت جوڑو نیائے منزل اور انڈیا الائنس کے جلسۂ عام میں بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو بھی شریک ہوئے اور اپنے خطاب میں انہوں نے بی جے پی اور مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو انڈیا الائنس کے تحت ایک ساتھ آئے ہیں وہ مودی جی کو ہرانے کے لیے نہیں بلکہ اس سوچ کو ہرانے کے لیے آئے ہیں جو ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، جو ہمارے درمیان نفرت پھیلانا چاہتی ہے اور جو بھید بھاؤ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ہماری لڑائی ذاتی طور پر مودی جی سے یا امت شاہ سے نہیں ہے۔ ہماری لڑائی ان کے خلاف ہے جن کا آزادی میں جنگ میں کوئی حصہ نہیں ہے لیکن وہ آج خود کو سب سے بڑا دیش بھکت بتاتے ہیں۔

Published: undefined

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج جبکہ مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے لوگوں کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے، عوام کے ذریعے منتخب حکومتوں کو گرایا جا رہا ہے، آئین و جمہوریت پر زبردست خطرہ منڈلا رہا ہے، ایسی حالت میں راہل گاندھی نے بھارت جوڑو نیائے یاترا اور انڈیا الائنس کے ذریعے لوگوں کو ایک ساتھ جوڑا ہے۔ نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کے لیے انہوں نے جو کوشش کی ہے اس کے لیے ہم ان کے دل سے شکر گزار ہیں۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے کہا کہ آج جھوٹ کے پروپیگنڈے کے ذریعے ملک میں ایک ایسا منظرنامہ تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں بس ایک ہی پارٹی کی بات ہو تی ہے۔ جبکہ یہ ایک غبار ہے جو بہت جلد چھٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کتنی بھی نفرت پھیلانے کی کوشش کی جائے ہم سب مل کر اس سے لڑیں گے اورملک سے نفرت کو ختم کریں گے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ ملک میں آج اگر کوئی ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے تو وہ بے روزوگاری ہے۔ ہمارے مودی جی سالانہ دو کروڑ نوجوانوں کو ملازمت دینے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے تھے، مگر انہوں نے اپنے دس سالہ دورِ حکومت اتنے لوگوں کو سرکاری نوکری نہیں دی جتنی ہم نے نائب وزیر اعلیٰ رہتے بہار میں 17 ماہ میں دیا۔ ہم نے 17 ماہ میں لاکھوں لوگوں کو سرکاری نوکریاں دیں۔

Published: undefined

تجیسوی یادو نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی و بے روزگاری کی کوئی بات نہیں ہوتی ہے جبکہ اگر مودی جی سمندر کے اندر چلے جائیں گے تو سب طرف اس کی ہی چرچا ہونے لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم مودی حکومت سے ان کے وعدوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا ہوا دو کروڑ نوکریوں کا ، کیا ہوا کسانوں کی اّمدنی دوگنی کرنے کا تو یہ گودی میڈیا اور بی جے کے لوگ ہمیں انرجی ڈرنک پی پی کر گالیاں دیتے ہیں۔ ہم نے پٹنہ میں جن وشواش ریلی کی، جس میں دس لاکھ لوگ آئے اور آج کی ریلی بھی دیکھ کر بی جے پی کے لوگوں کو انرجی ڈرنک پینا پڑے گی۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم ڈرنے والے لوگ نہیں ہیں، ہم لڑنے والے لوگ ہیں۔ اپنے لیے نہیں بلکہ آپ کے لئے لڑنے والے ہیں اور آپ کی لڑائی لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے لالو جی کو زیادہ گھومنے پھرنے سے منع کردیا ہے لیکن وہ اس حالت میں بھی نریندر مودی کا علاج کرنے کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان بی جے پی کے لوگوں سے بچ کے رہئے، یہ لوگ گوبر کو بھی حلوہ بتاکر پیش کردیتے ہیں۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ مودی جی بہت گارنٹی دیتے پھرتے ہیں، ذرا وہ ہمارے چاچا (نتیش کمار) کی گارنٹی دے کر دکھائیں کہ وہ بی جے پی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined