قومی خبریں

محرم پر تعزیہ لے جانے کی اجازت نہ ملی تو گرفتاری دی جائے گی: کلب جواد

شعیہ عالم دین مولانا کلب جواد نے کہا کہ پولیس نہ تو تعزیہ گھر لے جانے کی اجازت دے رہی ہے اور نہ ہی کسی طرح کا سامان فروخت کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے

لکھنؤ: امام باڑہ غفران مآب میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کلب جواد / تصویر قومی آواز
لکھنؤ: امام باڑہ غفران مآب میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کلب جواد / تصویر قومی آواز 

لکھنؤ: شیعہ اور سنی مرکزی ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ 20 اگست کو محرم کا چاند نظر آ گیا لہذا 21 اگست کو محرم کی پہلی تاریخ ہوئی اور 30 اگست کو یوم عاشورا ہوگا۔ لکھنؤ میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور مولانا سیف عباس نے محرم کے چاند کا اعلان کیا ہے۔

Published: 21 Aug 2020, 10:46 AM IST

دریں اثنا لکھنؤ میں شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے محرم کے تعزیہ کو گھر لے جانے کی اجازت نہ دئے جانے پر لکھنؤ پولیس پر برہمی ظاہر کی ہے۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق کلب جواد نے لکھنؤ کے پولیس کمشنر سجیت پانڈے کو مکتوب پیش کر کے تعزیہ لے جانے کی اجازت طلب کی ہے۔ کلب جواد نے اعلان کیا ہے کہ اگر پولیس تعزیوں کو گھر لے جانے کی اجازت نہیں دیگی تو وہ اپنی گرفتاری دے دیں گے۔

Published: 21 Aug 2020, 10:46 AM IST

کلب جواد کا الزام ہے کہ پولیس نہ تو تعزیوں کو گھر لے جانے کی اجازت دے رہی ہے اور نہ ہی کسی طرح کا سامان فروخت کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے کورونا وائرس کی وبا کا ھوالہ دیا جا رہا جو کہ غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے موقع پر شیعہ طبقہ کی سرگرمیاں عین کووڈ-19 کی رہنما ہدایات کے مطابق ہیں اور پولیس کی سختیوں کی وجہ سے تو عزاداروں کو دقتوں کا سامنا ہے۔

Published: 21 Aug 2020, 10:46 AM IST

کلب جواد نے کہا کہ پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ جمعرات کو علما کے ساتھ میٹنگ کے بعد ہی وہ کوئی فیصلہ لیں گے۔ ادھر پولیس کمشنر اجیت پانڈے نے کہا ’’مولانا کلب جواد نے اپنا موقف پیش کر دیا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 اور مرکزی حکومت کی گائڈلائن کے مطابق کسی طرح کا مجمع نہیں لگایا جا سکتا اور ایسا کوئی کام نہ کیا جائے جس سے تنازعہ کی صورت حال پیدا ہو۔‘‘

Published: 21 Aug 2020, 10:46 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Aug 2020, 10:46 AM IST