قومی خبریں

’اس قدر جھوٹا الیکشن کمیشن نہیں دیکھا‘، دہلی میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے ملاقات کے بعد ممتا بنرجی کا تلخ تبصرہ

دہلی میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے ملنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’بی جے پی کے اشارے پر بنگال میں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے جا رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی (ویڈیو گریب)</p></div>

ممتا بنرجی (ویڈیو گریب)

 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ایسا الیکشن کمیشن نہیں دیکھا جو اس قدر مغرور اور جھوٹا ہو۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے ملنے کے بعد ممتا بنرجی نے یہ تلخ رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے اشارے پر بنگال میں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے جا رہے ہیں۔ اس دوران ممتا بنرجی نے کالا کپڑا پہن کر الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پارٹی کے ایک وفد کے ساتھ ایس آئی آر معاملہ پر الیکشن کمیشن کے افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کے لوگ الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے مسائل اٹھانے آئے ہیں، لیکن انہیں دھمکی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ’بنگ بھون‘ احاطے کے باہر بڑی تعداد میں پولیس کی تعیناتی پر بھی سوال اٹھایا۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پولیس کو نہیں بلکہ اوپر بیٹھے لوگوں کو قصوروار ٹھہراتی ہیں۔

Published: undefined

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’میں بہت دکھی ہوں۔ میں طویل عرصے تک دہلی کی سیاست میں شامل رہی ہوں۔ میں 4 بار وزیر اور 7 بار رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہوں۔ میں نے ایسا الیکشن کمشنر کبھی نہیں دیکھا جو اس قدر گھمنڈی اور جھوٹا ہو۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کی کرسی کی بہت عزت کرتی ہوں، کیونکہ کوئی بھی کرسی کسی کے لیے مستقل نہیں ہوتی۔ ایک روز آپ کو جانا ہی ہوگا۔ بنگال کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ الیکشن جمہوریت میں ایک تہوار ہوتا ہے، لیکن آپ نے 58 لاکھ لوگوں کے نام ہٹا دیے اور انہیں اپنے بچاؤ کا موقع نہیں دیا۔‘‘

Published: undefined

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ’’اگر آپ کو ایس آئی آر کرنا ہی تھا تو آپ کو انتخاب والی ریاستوں کو چھوڑ کر بہتر منصوبے کے ساتھ کرنا چاہیے تھا، لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا۔ آسام میں آپ کی بی جے پی حکومت ہے، آپ نے آسام میں ایس آئی آر نہیں کیا، لیکن مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں کیا۔ آپ نے ہمارے ساتھ کیا کیا؟ آپ نے 58 لاکھ لوگوں کا نام ہٹا دیا۔ یہاں بہت زیادہ بے ضابطگی اور غلط میپنگ ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’اگر ہمیں 2022 میں ایس آئی آر کرنا ہوتا اور ہم سے ہمارے والد کا برتھ سرٹیفکیٹ لانے کو کہا جاتا تو یہ ممکن نہیں ہوتا۔ پہلے بچے گھروں میں پیدا ہوتے تھے، اسپتالوں میں نہیں۔ اپنے وزیر اعظم سے پوچھیے کہ کیا ان کے پاس اپنے والدین کے انسٹی ٹیوشنل ڈیلیوری سرٹیفکیٹ ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined