قومی خبریں

’ہم بی جے پی کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں، آپ سمجھداری سے کام لینا‘، مہاپنچایت میں راکیش ٹکیت کا بیان

ہفتہ کے روز راکیش ٹکیت نے مغربی بنگال کے نندی گرام میں مہاپنچایت کر جس طرح سے ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان کیا، اس سے یقیناً بی جے پی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 راکیش ٹکیت، ترجمان بھارتیہ کسان یونین / UNI
راکیش ٹکیت، ترجمان بھارتیہ کسان یونین / UNI ASHISH KAR

مغربی بنگال میں سیاسی ماحول تیزی کے ساتھ بدلتا ہوا معلوم پڑ رہا ہے۔ کبھی بی جے پی برسراقتدار ترنمول کانگریس کو سخت مقابلہ دیتی ہوئی معلوم پڑتی ہے، تو کبھی ترنمول کانگریس بہ آسانی دوبارہ حکمراں ہوتی ہوئی نظر آتی ہے۔ اس درمیان زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج نظر آ رہے کسان لیڈران بی جے پی کے لیے دردِ سر بن گئے ہیں۔ ہفتہ کے روز راکیش ٹکیت نے نندی گرام میں مہاپنچایت کر جس طرح سے ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان کیا، اس سے یقیناً بی جے پی کے ہوش اڑ گئے ہوں گے۔

Published: undefined

نندی گرام میں کسان لیڈران نے مہاپنچایت کرتے ہوئے اسٹیج سے بی جے پی کو ہر حال میں شکست دینے کی اپیل لوگوں سے کی۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’ہم یہاں کسانوں سے اپیل کرنے آئے ہیں کہ وہ بی جے پی کو قطعی ووٹ نہیں دیں۔‘‘ انھوں نے واضح لفظوں میں یہاں تک کہہ دیا کہ ’’کسی کو بھی ووٹ دے دیں، لیکن بی جے پی کو ووٹ مت دیں۔ ہم تو بی جے پی کو ووٹ دے کر دیکھ چکے ہیں۔ ہم پچھتا رہے ہیں۔ بنگال کی عوام سمجھد ار ہے۔ عوام کو پتہ ہے کس کو ووٹ دینا ہے۔‘‘

Published: undefined

نندی گرام میں راکیش ٹکیت نے روڈ شو بھی کیا اور ممتا بنرجی کے انتخابی حلقہ نندی گرام میں انھوں نے بی جے پی کے خلاف سیدھا محاذ کھول دیا۔ انھوں نے نندی گرام کے کسانوں سے ممتا بنرجی کی حمایت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ بی جے پی امیدوار (ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے اور ممتا بنرجی کے خلاف نندی گرام سے کھڑے ہوئے شوبھیندو ادھیکاری) کو شکست دیں۔ نندی گرام کے علاوہ ہفتہ کے روز کسان سنیوکت مورچہ سے جڑے کسان لیڈروں نے کولکاتا میں بھی ریلی کی۔ کولکاتا کے ایڈن گارڈن کے پاس روڈ پر منعقد کسان مہاپنچایت میں راکیش ٹکیت، سماجی کارکن میدھا پاٹکر، سیفولاجسٹ یوگیش یادو، سی پی آئی لیڈر اتل انجان سمیت کئی مشہور چہرے شامل ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined