قومی خبریں

'انتظامات اس طرح کیے گئے ہیں کہ مسلمان ووٹ نہ ڈال سکیں'، انتخابات کے درمیان ممتا بنرجی کا بڑا الزام

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ووٹنگ کا انتظام اس طرح کیا گیا ہے کہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی فورسز بی جے پی کی ہدایات پر کام کر رہی ہیں

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی /  تصویر: آئی اے این ایس

 

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو مرشد آباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ووٹنگ کے انتظامات اس طرح کئے گئے کہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں۔ انہوں نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ووٹ ڈالو اور حج پر جاؤ۔ اضلاع میں اسی طرح کے انتظامات کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ کیونکہ ان لوگوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے، تاکہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی فورسز بی جے پی کی ہدایت پر کام کر رہی ہیں۔ ممتا نے کہا، ’’میں مرکزی فورسز سے کہوں گی کہ آپ کا کام طویل ہے۔ طویل عرصے تک کام کرنا ہے۔ میں مرکزی افواج کا بہت احترام کرتای ہوں لیکن ایسا کام نہ کریں کہ آپ کو بعد میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ بی جے پی کے کہنے پر گولیاں نہ چلائیں۔‘‘

Published: undefined

ممتا نے کہا کہ وہ ہر صبح نیند سے اٹھ کر دیکھئے ’پبلسٹی منسٹر‘ کا چہرہ! ہر وقت ان کا ہی چہرہ۔ نیند میں بھی ان کا چہرہ دیکھنا وحشت ناک ہے۔ ہر ایک کی آنکھیں کتنی خوفناک ہیں۔ نیند میں آنکھیں دیکھ دہشت ہو رہی ہے۔ کب ایک بم پھوڑ دیں؟ پتہ نہیں وہ کب کھانے آ جائے۔ پتہ نہیں کاٹ کھائے۔ یہ ان کا حال ہے۔ لوگ خوفزدہ ہیں۔‘‘

Published: undefined

ممتا بنرجی حال ہی میں درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہوتے ہوئے زخمی ہو گئیں۔ وہ درگاپور سے آسنسول جاتے وقت ہیلی کاپٹر کے اندر گر گئیں۔ انہیں وہاں ٹی ایم سی امیدوار شتروگھن سنہا کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کرنے جانا تھا۔ جب ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر کے اندر جا رہی تھیں تو وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور لڑکھڑا کر گر گئیں۔ ان کی ٹانگ میں ہلکی چوٹ لگی تھی اس کے سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر ان کی مدد کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined