قومی خبریں

ہم ہائیڈروجن بم لانے جا رہے ہیں جو سب کچھ تہس نہس کر دے گا، میں بغیر ثبوت کچھ نہیں کہہ رہا: راہل گاندھی

راہل گاندھی سے جب سوال کیا گیا کہ کیا ان کا ’ہائیڈروجن بم‘ پی ایم مودی کے وارانسی انتخابی حلقہ سے منسلک ہوگا؟ تو انھوں نے جواب دیا ’’میڈیا کا کام قیاس لگانا ہے، آپ اپنا کام کیجیے اور میں اپنا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی</p></div>

راہل گاندھی

 

تصویر: سوشل میڈیا

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ایک بار پھر ’ہائیڈروجن بم‘ کا ذکر کرتے ہوئے ہندوستان کی سیاست میں زبردست ہلچل مچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے آج کیرالہ کے وائناڈ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ’ووٹ چوری‘ کا سنگین الزام بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر عائد کیا۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن پر حملہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ووٹ چوروں کو تحفظ فراہم کرنے کا کام کر رہا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی میڈیا اہلکاروں کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’میرے پاس ایک ’ہائیڈروجن بم‘ ثبوت ہے، جو پوری حقیقت کو سامنے لائے گا اور ثابت کرے گا کہ وزیرا عظم مودی نے ووٹ چوری کر اقتدار حاصل کیا۔ ہم ایک ہائیڈروجن بم لانے جا رہے ہیں جو سب کچھ تہس نہس کر دے گا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں ’’ہم جو کہہ رہے ہیں، اس کے ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں۔ میں بغیر ثبوت کے کچھ نہیں کہہ رہا۔ ہمارے پاس 100 فیصد جانکاری ہے اور جو کچھ ہوا ہے وہ سامنے آنے والا ہے۔‘‘

Published: undefined

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا ان کا ’ہائیڈروجن بم‘ وزیر اعظم مودی کے وارانسی انتخابی حلقہ سے منسلک ہوگا، تو انھوں نے جواب دیا کہ ’’میڈیا کا کام قیاس آرائیاں کرنا ہے، جبکہ ہمارا کام اپنی ذمہ داری نبھانا ہے۔‘‘ وہ آگے کہتے ہیں ’’یہ قیاس آرائیاں آپ کو لگانی ہیں، اور میں اپنا کام کروں گا، میں اپنا کام کر کے دکھاؤں گا۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنی گزشتہ 2 پریس کانفرنسوں کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے مہادیوپورہ اور آلند میں ووٹرس کی غلط طریقے سے جوڑی اور ہٹائی گئی جانکاری دکھائی ہے۔ ہم اسے اِس طرح دکھائیں گے کہ ہندوستان میں کسی کو بھی اس بات میں شبہ نہیں رہ جائے گا کہ نریندر مودی نے ووٹ چوری کر انتخاب جیتا ہے۔‘‘ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ’ووٹ چوروں کی حفاظت‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کے آلند اسمبلی حلقہ سے 6 ہزار ووٹرس کے نام ہٹانے کی جانچ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ایک واضح ثبوت ہے۔ کرناٹک میں سی آئی ڈی جانچ چل رہی ہے۔ اس نے ووٹ چوری میں استعمال فون نمبروں کی جانکاری طلب کی ہے۔ گیانیش کمار ہی وہ چیف الیکشن کمشنر ہیں، جن کی کرناٹک سی آئی ڈی جانچ کر رہی ہے۔ اس سے سنگین الزام الیکشن کمیشن کے چیف پر عائد نہیں ہو سکتا۔ راہل کہتے ہیں کہ ’’یہ میرا بیان نہیں ہے، بلکہ یہ حقائق پر مبنی بات ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined