قومی خبریں

الہ آباد: گنگا-جمنا میں طغیانی، آبی سطح میں دو میٹر سے زیادہ کا اضافہ

محکمہ سنچائی اور سیلاب کنٹرول روم کے ذریعہ اتوار کو آٹھ بجے جاری اعداد و شمار کے مطابق دونوں ندیوں کے بڑھتے آبی سطح سے سیلاب کا ڈر پیدا ہوگیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

الہ آباد: اترپردیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے ہو رہی بارش اور ندیوں کے باندھوں سے چھوڑے جا رہے پانی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الہ آباد میں گنگا۔جمنا ندی کے آبی سطح میں دو میٹر سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Published: 18 Aug 2019, 3:10 PM IST

جمنا میں گرنے والی ندیاں کین، بیتوا اور اس کی معاون ندی تھسان میں باندھوں سے اور گنگا میں کانپور بیراج سے بڑی مقدار میں لگاتار پانی چھوڑے جانے سے دونوں ندیوں کی آبی سطح تیزی سے خطرے کے نشان کی جانب بڑھ رہی ہے۔ گنگا اور جمنا کے خطے کا نشان یہاں 84.734 میٹر درج ہے۔

Published: 18 Aug 2019, 3:10 PM IST

محکمہ سنچائی اور سیلاب کنٹرول روم کے ذریعہ اتوار کو آٹھ بجے جاری اعداد و شمار کے مطابق دونوں ندیوں کے بڑھتے آبی سطح سے سیلاب کا ڈر پیدا ہوگیا ہے۔ نینی میں جمنا کا آبی سطح 80.74 میٹر، پھاپھا مئو اور چھت ناگ میں گنگا کا بالترتیب 80.76 اور 80.11 میٹر درج کیا گیا ہے۔

Published: 18 Aug 2019, 3:10 PM IST

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں نینی میں جمنا کے آبی سطح میں 2.34 میٹر، چھت ناگ میں گنگا کے آبی سطح میں 2.41 میٹر اور پھاپھا مئو میں 1.94 میٹر اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بڑھتے آبی سطح کی وجہ سے گنگا اور جمنا کے کنارے بسے گاؤں میں سیلاب کا پانی دھیرے دھیرے گھسنے لگا ہے۔ گنگا کے آبی سطح میں چھت ناگ میں 10.04 سینٹی میٹر، پھاپھا مئو میں 8.13 سینٹی میٹر اور نینی میں جمنا کے آبی سطح میں تقریباً 9.75 سینٹی میٹر فی گھنٹے کے اعتبار سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے شہری اور دیہی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

Published: 18 Aug 2019, 3:10 PM IST

ضلع انتظامیہ نے سیلاب کنٹرول روم کے ساتھ آبی پولس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم اور ایس ڈی ایم، تحصیل دار اور دیگر افسران کو الرٹ پر رکھا ہے۔ ساحلی علاقوں میں رہنے والے سیلاب کے خطرے کو پھانتے ہوئے اپنے سامان کو محفوظ مقام پر پہنچانا شروع کردیا ہے۔

Published: 18 Aug 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Aug 2019, 3:10 PM IST