سی بی آئی میں ان دنوں زبردست گھمسان جاری ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے سی بی آئی کے پیچھے سی بی آئی پڑ گئی ہے ۔ اس گھمسان کے دو مرکزی کردار ہیں ایک ایجنسی کے اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانا ہیں اور دوسرے ایجنسی کے ڈائریکٹر الوک ورما ہیں۔ راکیش استھانا گجرات کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں، وہ وہاں کئی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں ۔
حال ہی میں راکیش استھانا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انہوں نے خود بنوایا تھا۔ یہ ویڈیو انہوں نے اس وقت بنوایا تھا جب وہ سورت کے پولیس کمشنر تھے ۔ اس ویڈیو میں استھانا کا موازنہ سردار پٹیل اور سوامی وویکانند سے دکھایا گیا ہے۔
Published: undefined
تین منٹ کا یہ ویڈیو ستمبر 2014 میں پہلی بار سامنے آیا تھا جب واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ۔ اس ویڈیو کی شروعات سردار پٹیل اور سوامی وویکانند کی تصاویر سے ہوتی ہے ، پھر ایک دم فلمی انداز میں استھانا کی انٹری ہوتی ہے ۔ ویڈیو میں راکیش استھانا کو ان کے دفتر اور گھر کے لوگو ں سے ملتے جلتے دکھایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز