قومی خبریں

وسیم رضوی نے 26 آیتیں ہٹا کر قرآن کا نیا نسخہ تیار کیا، رضا اکیڈمی کا سخت اعتراض

رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج مولانا سعید نوری نے لکھنؤ کے پولیس کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وسیم رضوی کے ذریعہ تیار کردہ قرآنی نسخہ کو فوراً ضبط کریں اور اس مرتد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج مولانا سعید نوری
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج مولانا سعید نوری تصویر محمد تسلیم

نئی دہلی: وسیم رضوی نے قرآن کی 26 آیات کو ہٹانے کا جو فتنہ کھڑا کیا تھا، اس کی چو طرفہ مذمت کا سلسلہ جاری ہے ۔رضا اکیڈمی پہلے روز سے وسیم رضوی کی اس مذموم حرکت کی مخالفت کر تی آرہی ہے۔ اس مسئلے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر رضا اکیڈمی کے سربراہ مولانا الحاج محمد سعید نوری دہلی پہنچے جہاں انہوں نے علمائے کرام و دیگر افراد سے ملاقات کی اور وسیم رضوی نے 26 آیتوں کو ہٹا کر جو قرآن کا نسخہ تیار کیا ہے اس کی سخت مخالفت کی۔

Published: 19 Jun 2021, 8:29 PM IST

جامع مسجد کے جواہر ہوٹل میں صحافیوں سے اس مسئلے پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مولانا الحاج سعید نوری نے کہاکہ ’’وسیم رضوی نے ایک اعلان کیا ہے جس میں اس نے قرآن کی 26 آیات کو قرآن شریف سے نکال کر ایک قرآن کا نسخہ شائع کیا ہے جس کو وہ مارکیٹ میں لانے والا ہے۔ وسیم رضوی کے اس عمل کی پوری دنیا کے مسلمان مخالفت کر رہے ہیں۔ لکھنو پولیس کمشنر سے رضا اکیڈمی ممبئی مطالبہ کرتی ہے کہ قرآن کے ان نسخوں کو فوری طورپر ضبط کیا جائے اور وسیم رضوی کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔‘‘

Published: 19 Jun 2021, 8:29 PM IST

مولانا سعید نوری کا کہنا ہے کہ اگر وسیم رضوی کے ذریعہ شائع کر دہ یہ نسخہ مارکیٹ میں آ گیا تو پوری دنیا کے مسلمانوں میں بے چینی کی لہر دوڑ جائے گی، لوگ اجتجاج کریں گے۔ انہوں نے انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مرتد وسیم رضوی کی اس ناپاک حرکت پر تقریباً پورے ملک میں 30 ایف آئی آر درج ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے، جس سے عوام میں یہ پیغام جارہا ہے کہ حکومت وسیم رضوی کی کھلے طور پر پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں کو ڈرانے کے لیے وسیم رضوی نے قرآن کا ایک نسخہ وزیراعظم نریندر مودی کو پیش کیا ہے، ہم نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مر کزی حکومت وسیم رضوی کے خلاف سخت کاروائی ضروری کرے گی۔

Published: 19 Jun 2021, 8:29 PM IST

رضا اکیڈمی کے سربراہ نے صحافیو ں کو بتایا کہ ’’قرآن کے ترمیم شدہ نسخہ کو مارکیٹ میں لانے سے روکنے کے لیے ہم نے لکھنؤ پولیس کمشنر سے پیر کے روز ملاقات کا وقت مانگا ہے، اگر وہ ہم سے ملاقات کرتے ہیں تو ہم اس پورے معاملہ کی سچائی ان کے سامنے پیش کریں گے اور یہ بتائیں گے کہ وسیم رضوی سستی شہرت کی خاطر یہ فتنہ کھڑا کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے اخیر میں یہ بھی کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ اگر یہ قرآن مارکیٹ میں آگیا تو پوری دنیا میں وطن عزیز ہندوستان کی بد نامی ہوگی، اس لیے ضروری اقدام کیے جائیں۔ الحاج سعید نوری کا کہنا ہے کہ جب تک وسیم رضوی اپنی ان حرکتوں سے بعض نہیں آئے گا ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

Published: 19 Jun 2021, 8:29 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Jun 2021, 8:29 PM IST

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج