قومی خبریں

کیا ایئر انڈیا کے طیارہ کو یرغمال بنانے کی ہوئی کوشش؟ حراست میں لیے گئے 9 مسافروں سے پوچھ تاچھ شروع

ایئر انڈیا نے بتایا کہ ’’ایک مسافر ٹوائلٹ تلاش کرتے ہوئے کاک پٹ کے پاس پہنچ گیا۔ ہم لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ طیارہ میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی طرح کی چوک نہیں ہوئی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس

 

بنگلور سے وارانسی جا رہے ایئر انڈیا کے طیارہ میں ایک مسافر نے کاک پِٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس سے طیارہ کے اندر ایک ہلچل سی مچ گئی۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اس مسافر نے کاک پِٹ کھولنے سے متعلق درست پاس کوڈ بھی ڈالا تھا، لیکن طیارہ کی کیپٹن نے ہائی جیک یعنی یرغمال ہونے کے خوف سے دروازہ نہیں کھولا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص اپنے 8 ساتھیوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ اب ان سبھی 9 مسافروں کو سی آئی ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان سبھی سے پوچھ تاچھ بھی شروع ہو گئی ہے۔ سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کیا ان سبھی کا ارادہ ایئر انڈیا کے طیارہ کو یرغمال بنانا تھا؟

Published: undefined

اس بارے میں ایئر انڈیا کا بیان بھی سامنے آیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں وارانسی جانے والے طیارہ سے متعلق جانکاری میڈیا رپورٹس سے ملی۔ ایک مسافر ٹوائلٹ تلاش کرتے ہوئے کاک پِٹ والے علاقہ میں پہنچ گیا۔ ہم لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ طیارہ میں سیکورٹی کے پکتہ انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی طرح کی کوئی چوک نہیں ہوئی ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’لینڈنگ کے وقت افسران کو اس معاملے کی اطلاع دے دی گئی تھی اور فی الحال اس کی جانچ چل رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

ایئر انڈیا کے بیان سے ظاہر ہے کہ طیارہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کا فی الحال کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے۔ سی آئی ایس ایف کے حوالے کیے گئے 9 مسافروں سے پوچھ تاچھ کے بعد ہی اس معاملے میں سچائی کا پتہ چل پائے گا۔ ابھی تک یہ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے کہ مسافر نے کاک پِٹ میں گھسنے کی کوشش کیوں کی تھی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کا طیارہ پرواز بھر چکا تھا اور اس کے کچھ دیر بعد ہی مسافر نے کاک پِٹ میں جانے کے لیے بنے کیبن کا گیٹ کھولنے کی کوشش کی۔ کاک پِٹ کھولنے کے لیے پاس کوڈ ڈالتے ہی پائلٹ کے پاس اس کا سگنل پہنچا۔ جب پائلٹ نے سی سی ٹی وی دیکھا تو ایک مسافر کو پایا اور طیارہ یرغمال بنائے جانے کے خوف سے اس نے دروازہ نہیں کھولا۔ اب یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر اس مسافر کو کاک پِٹ کا پاس کوڈ کس طرح پتہ چلا؟

Published: undefined

انگریزی روزنامہ ’ہندوستان ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق جس مسافر نے کاک پِٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، وہ پہلی بار پرواز بھر رہا تھا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ تو اس نے جواب دیا کہ وہ بیت الخلاء کا استعمال کرنا چاہتا تھا اور اسے لگا کہ یہ وہی دروازہ ہے۔ حالانکہ جب عملہ کے اہلکار نے اسے بتایا کہ اُس نے کاک پِٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی ہے، تو وہ خاموشی سے واپس چلا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined