قومی خبریں

پچپن ہزار لوگوں کے قاتل سے سوال کیوں نہیں کیا جاتا؟: وارث پٹھان

وارث پٹھان نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں 55 ہزار لوگوں کا قتل عام کیا۔ معصوم بچوں کو بھوکا پیاسا رکھ کر مارا گیا اب اس جنگ میں ایران سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ہمیں مظلوم کی حمایت کرنی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>فایل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فایل تصویر آئی اے این ایس

 

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ نہ تو اسرائیل حملے روک رہا ہے اور نہ ہی ایران پیچھے ہٹنے کو تیار ہے۔ ادھر اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما وارث پٹھان کا بیان سامنے آیا ہے۔ وارث پٹھان کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر شدید غصے میں دیکھا گیا۔

Published: undefined

وارث پٹھان نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، "جنگ اسرائیل نے شروع کی، شروع میں اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ وہ جوہری پروگرام پر لڑ رہا ہے، پھر کہا کہ یہ جنگ حکومت کی تبدیلی کے لیے لڑی گئی اور اب اسرائیل شہریوں اور صحافیوں پر حملے کر رہا ہے"۔

Published: undefined

انھوں نے مزید لکھا کہ "اسرائیل نے فلسطین کے کئی اسپتالوں پر بھی حملے کیے، نیتن یاہو ایک اجتماعی قاتل ہے، اس نے فلسطین میں 55 ہزار لوگوں کا قتل عام کیا، اس نے معصوم بچوں کو بھوکا پیاسا رکھ کر قتل کیا، ہمیں مظلوم کی حمایت کرنی چاہیے۔"

Published: undefined

وارث پٹھان نے ہندوستان  کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان  کو فیصلہ کرنا ہے کہ اس کی خارجہ پالیسی کیا ہے، ملک نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ظالم کا ساتھ دینا چاہتا ہے یا مظلوم کا، 55 ہزار لوگوں کا قتل عام کرنے والے سے سوال کیوں نہیں کیا جاتا؟ اسرائیل سے سوال کیوں نہیں کیا جاتا، جس نے اقوام متحدہ کی اتنی قراردادوں کو تسلیم نہیں کیا اس سے کوئی سوال کیوں نہیں کرتا؟ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined