قومی خبریں

اتر پردیش کی سات سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

اتر پردیش کے سات اسمبلی حلقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ضمنی انتخابات کےلئے منگل کو صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی، جو شام چھ بجے تک چلے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اتر پردیش کے سات اسمبلی حلقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ضمنی انتخابات کےلئے منگل کو صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی، جو شام چھ بجے تک چلے گی۔ 24.34 لاکھ رائے دہندگان سات اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں 88 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ضمنی انتخاب میں کل 3655 پولنگ بوتھ اور 1754 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

چیف الیکشن کمیشن کے ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ اسمبلی کی سات سیٹوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوگئی ہے۔ جوائنٹ چیف انتخابی افسر رمیش چند رائے نے یہاں بتایا کہ صبح سات بجے سے شروع ہوئی ووٹنگ میں نو بجے تک 7.87 فیصد ووٹنگ ہونے کی اطلاع ہے۔

Published: undefined

ضمنی انتخاب میں 24.34 لاکھ (2434368) ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 13.03 لاکھ (1303898) مرد ، 11.30 لاکھ (1130340) خواتین اور تیسری صنف کے 130 ووٹر شامل ہیں۔ کل 88 امیدوار میدان میں ہیں ،جن میں نو خواتین امیدوار ہیں۔

Published: undefined

رائے نے کہا کہ 24.34 لاکھ رائے دہندگان اسمبلی کی 7 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں 88 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ضمنی انتخاب میں کل 3655 پولنگ مقامات اور 1754 پولنگ اسٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined