قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، بنگال میں بھی ووٹنگ جاری

مدھیہ پردیش میں کھنڈوا لوک سبھا اور رائےگاؤں، جوبٹ اور پرتھوی پور اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے آج صبح سات بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوگئی

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کھنڈوا لوک سبھا اور رائےگاؤں، جوبٹ اور پرتھوی پور اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے آج صبح سات بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوگئی۔

کھنڈوا پارلیمانی حلقے میں کل 1968805 ووٹر ہیں، جو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ یہاں بی جے پی-کانگریس سمیت کل 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسی طرح رائےگاؤں ضمنی الیکشن میں 207443 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ رائےگاؤں میں کل 16 امیدوار میدان میں ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ جوبٹ اسمبلی ضمنی الیکشن میں 275214 ووٹر ہیں۔ یہاں کل 6 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ پرتھوی پور میں کل 198542 ووٹر ہیں، جو اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔ پرتھوی پور میں 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس طرح چار حلقوں میں کل 48 امیدوار میدان میں ہیں۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش کے باہر سے خصوصی مسلح افواج کی 50 کمپنیاں اور ایم پی ایس اے ایف کی 8 کمپنیاں انتخابی حلقوں میں تعینات کی گئی ہیں۔ منصفانہ اور پرامن انتخابات کے لیے 914 ڈی ایس پی، سٹی انسپکٹر، سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ انسپکٹر، 6992 ہیڈ کانسٹیبل، 3123 ہوم گارڈ اور 3945 اسپیشل پولیس افسران کو انتخابی مراکز اور حلقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 42 بین ریاستی بلاک، 37 بین الاضلاع بلاک، 55 فلائنگ اسکواڈ اور 64 اسٹیٹکس سرویلنس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

Published: undefined

کھنڈوا پارلیمانی حلقے میں اصل مقابلہ بی جے پی کے امیدوار دنیشور پاٹل اور کانگریس کے رہنما راج نارائن سنگھ پرانی کے درمیان ہے۔ اسی طرح ضلع علی راج پور کی جوبٹ (ایس ٹی) سیٹ پر بی جے پی کی سابق وزیر سلوچنا راوت اور کانگریس کے مہیش پٹیل کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ محترمہ پرتیما باگری (بی جے پی) کا اصل مقابلہ ضلع ستنا کی رائےگاؤں (ایس سی) سیٹ پر کانگریس کی محترمہ کلپنا ورما سے ہے۔ اس کے علاوہ بندیل کھنڈ خطہ کے ضلع نیواڑی کی پرتھوی پور اسمبلی سیٹ پر کانگریس کے نیتندر سنگھ راٹھور کا مقابلہ بی جے پی امیدوار ششوپال سنگھ سے ہے۔

Published: undefined

کھنڈوا میں بی جے پی کے سینئر لیڈر نند کمار سنگھ چوہان کی موت کی وجہ سے ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔ اسی طرح جوبٹ میں کانگریس کی رہنما کلاوتی بھوریا، رائےگاؤں میں بی جے پی کے جگلکشور باگری اور پرتھوی پور میں کانگریس کے سابق وزیر برجیندر سنگھ راٹھور کی موت کی وجہ سے ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

بنگال میں چار اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

مغربی بنگال میں چار اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ ریاست کےضلع شمالی 24 پرگنہ میں کھردہ، ندیا میں شانتی پور، جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابہ اور کوچ بہار میں دنہاٹا اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہفتے کی صبح 7 بجے شروع ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی مسلح افواج کی 92 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔ ان میں سے 27 کمپنیاں دنہاٹا میں، 22 شانتی پور میں، 20 کھردہ میں اور 23 گوسابہ میں تعینات کی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined