یوپی کانگریس کے صدر اجے رائے / ویڈیو گریب
اترپردیش کانگریس صدر اجے رائے نے ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کو لے کر حکومت اور الیکشن کمیشن پر سنگین الزام عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ سے پورے ملک میں یہ پیغام پہنچا ہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت مل کر دھوکہ دہی کر کے حکومت بنا رہے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کا تکملہ ہیں۔ الیکشن کمیشن ان کی ہدایات اور احکامات کے تحت کام کر رہا ہے اور یہ سب ووٹر کی تصدیق میں دھوکہ دہی کے ذریعہ ہو رہا ہے۔ اب وہ اسے پورے ملک میں نافذ کرنے جا رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ عوام اس کے خلاف ہے۔
Published: undefined
’ووٹر ادھیکار یاترا‘ پر کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے کہا کہ پورے ملک میں ہیڈ کوارٹر کے دورے کے بعد ’ووٹر ادھیکار ریلی‘ ہو رہی ہے۔ اس کا پروگرام آج یوپی کے سیتاپور میں ہے۔ ہم سب سیتاپور پہنچے ہیں اور یہ یاترا ہر ریاست میں ہو رہی ہے۔ پورے ملک میں یہ پیغام گیا ہے کہ حکومت ووٹ چوری کی بنیاد پر بنی ہے، ووٹ چُرا کر بنائی گئی ہے۔
Published: undefined
اجے رائے نے گجرات ماڈل کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ماڈل بھی ووٹ چوری کا ماڈل ہے۔ راہل گاندھی نے اس بات کو نمایاں طور پر اٹھایا ہے۔ گجرات ماڈل مسلسل فیل ہو رہا ہے۔ پہلے موربی میں ایک پُل گرا اور کئی لوگوں کی جانیں بھی گئیں، اب ہفتہ کو ایک روپوے گرا اور اس میں بھی کئی لوگ مارے گئے۔ حکومت اب بنارس میں بھی روپوے بنانے جا رہی ہے۔ میں وزیر اعظم مودی سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کروں گا کہ وہاں کوئی روپوے نہ بنایا جائے۔ بنارس کے لوگوں کی جان کی قیمت بہت ہے۔ وہاں جو روپوے بنایا جا رہا ہے، یہ کام گجرات کے ٹھیکیدار کر رہے ہیں۔ حالانکہ ’مہادیو‘ ہمارے محافظ ہیں۔
Published: undefined