قومی خبریں

جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز سننے کی ضرورت: منموہن سنگھ

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان بہت گہرے بحران سے گزر رہا ہے اور اس کو ہم خیال لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا  

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ جو اسی وقت بولتے ہیں جب بولنے کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے پہلی مرتبہ آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے فیصلہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کا حکومت کا فیصلہ ہندوستان میں رہ رہے بہت سے لوگوں کی پسند کا فیصلہ نہیں ہے اور ہندوستان کے مرکزی خیال کے لئے ضروری ہے کہ ان سب لوگوں کو اور جمو ں و کشمیر کے لوگوں کی آواز کو سنا جائے۔

Published: 13 Aug 2019, 8:00 AM IST

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اس کے ساتھ کہا ہےکہ ہندوستان ایک بہت گہرے بحران سے گزر رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہر خیال کے لوگوں کی بات سنی جائے۔ انہوں نے کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کیے جانے پر کہا ’’یہ فیصلہ ملک کے سب لوگوں کی پسند کا نہیں ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ان سب لوگوں کی آواز کو سنا جائے۔ ہم اپنی آواز اٹھا کر ہی یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہندوستان کا مرکزی خیال جو ہم سب لوگوں کو بہت عزیز ہے وہ جاری رہے‘‘۔

Published: 13 Aug 2019, 8:00 AM IST

آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم کا یہ پہلا بیان ہے جو انہوں نے اپنے سابق ساتھی جے پال ریڈی کے انتقال پر منعقد ایک اجلاس میں ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد دیا۔ اس موقع پر انہوں نے جے پال ریڈی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریڈی کا انتقال ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک بڑی مشکل دور سے گزر رہا ہے اور اندھیرے کی قووتوں نے ہندوستان کے مرکزی خیال کو دبا دیا ہے۔

Published: 13 Aug 2019, 8:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Aug 2019, 8:00 AM IST