قومی خبریں

میڈل لوٹانے جا رہی تھیں ونیش پھوگاٹ، پولیس نے روکا تو راستہ میں رکھ کر چھوڑ دیا ارجن ایوارڈ

خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ ارجن ایوارڈ واپس کرنے پی ایم او جا رہی تھیں جب پولیس نے انھیں روک دیا، روکنے پر ونیش نے ایوارڈ ’کرتویہ پتھ‘ کے باہر رکھ دیا اور واپس لوٹ گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>ونیش پھوگاٹ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ونیش پھوگاٹ، تصویر سوشل میڈیا

 

ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے خاتون پہلوانوں کے ساتھ ہو رہے غلط سلوک کے خلاف ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان گزشتہ دنوں کیا تھا، آج اس سلسلے میں انھوں نے قدم بھی اٹھا دیا۔ انھوں نے 30 دسمبر کو اپنا ایوارڈ دہلی میں ’کرتویہ پتھ‘ کے باہر رکھ کر چھوڑ دیا۔

Published: undefined

دراصل ونیش پھوگاٹ اپنا ارجن ایوارڈ لوٹانے وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) جا رہی تھیں۔ راستے میں انھیں پولیس نے روک دیا۔ جب ونیش پھوگاٹ نے دیکھا کہ انھیں پی ایم او جانے کی اجازت نہیں مل رہی ہے، تو انھوں نے اپنا ایوارڈ ’کرتویہ پتھ‘ پر رکھ کر چھوڑ دیا۔ ٹھیک اسی طرح جس طرح کچھ دنوں پہلے بجرنگ پونیا نے اپنا پدم شری ایوارڈ پی ایم او کے راستے میں فٹ پاتھ پر رکھ کر چھوڑ دیا تھا۔

Published: undefined

اس واقعہ کو یوتھ کانگریس نے ملک کے لیے شرمسار کرنے والا دن قرار دیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’ملک کے لیے شرم کا دن۔ پہلوان بجرنگ پونیا کے بعد اب ملک کو میڈل دلانے والی بیٹی ونیش پھوگاٹ نے اپنا کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ وزیر اعظم دفتر کے باہر رکھ دیا ہے۔ پی ایم مودی اور ان کی حکومت نے انھیں اس قدر پریشان کیا کہ آج یہ قدم اٹھانے کو مجبور ہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈبلیو ایف آئی (ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا) کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان ونیش پھوگاٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک کھلا خط لکھا تھا جس میں انھوں نے پورے واقعہ اور ڈبلیو ایف آئی کے نئے چیف سنجے سنگھ کے انتخاب پر مایوسی ظاہر کی تھی۔ ونیش پھوگاٹ نے خط میں خاتون پہلوانوں کو انصاف نہیں ملنے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنا ارجن ایوارڈ اور کھیل رتن ایوارڈ لوٹا دیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined