قومی خبریں

کرور بھگدڑ معاملہ میں ہائی کورٹ پہنچی وجے کی پارٹی، ریلی میں بھگدڑ کے پس پردہ سازش کا شبہ

وجے کی پارٹی کے وکیل اریوازگن نے کہا کہ ’’پارٹی نے مدراس ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے، جس میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کرنے یا معاملے کو سی بی آئی کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

تمل ناڈو کے کرور میں ہفتہ (27 ستمبر) کو ریلی میں اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس میں 40 لوگ ہلاک اور تقریباً 100 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حادثے کے بعد اداکار اور سیاسی لیڈر وجے کی پارٹی ٹی وی کے (تملگا وٹتری کڈگم) نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا ہے یہ یہ حادثہ ڈی ایم کے کی سازش ہو سکتا ہے۔ اداکار وجے کی پارٹی کے وکیل اریوازگن نے ’این ڈی ٹی وی‘ سے کہا کہ ’’پارٹی نے مدراس ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ عرضی میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کرنے یا معاملے کو سی بی آئی (سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن) کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے ریاستی حکومت کے دعوے کو خارج کیا کہ ریلی میں سیکورٹی ضابطوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

Published: undefined

وکیل اریوازگن نے مزید کہا کہ ’’کرور حادثے میں سازش ہوئی ہے۔ ہمیں مقامی لوگوں سے قابل اعتماد معلومات ملی ہیں اور کچھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست کی حکمراں جماعت کے کچھ کارکنان کی سازش تھی۔‘‘ دوسری جانب ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ ریلی کے مقام پر لوگوں کی بھیڑ دوپہر سے جمع ہو گئی تھی، لیکن وجے شام 7 بجے پہنچے۔ ریلی کے مقام کی گنجائش 10000 تھی، لیکن 27000 لوگ جمع ہوئے۔ ساتھ ہی ریاستی حکومت نے کہا کہ دانستہ طور پر بھیڑ میں اضافے کی کوشش کی گئی۔

Published: undefined

ریاستی حکومت کے دعووں کو ’ٹی وی کے‘ کے وکیل نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’وجے کی تاخیر سے آمد کی اصل وجہ ٹریفک تھی نہ کہ پارٹی کی غلطی۔‘‘ واضح ہو کہ ریاستی حکومت نے ریلی میں سیکورٹی اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ’ٹی وی کے‘ کے کچھ لیڈران کے خلاف قتل کے الزام سمیت دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں عدالتی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

Published: undefined