قومی خبریں

آوارہ کتوں کے معاملے پر وجے گوئل نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اٹھائے سوال

دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کینیا اور جاپان سے تعلق رکھنے والے دو غیر ملکی کوچز پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔ واقعے کے بعد حکومت اور میونسپل کارپوریشن نے فوری طور پر کارروائی شروع کردی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دارالحکومت دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم کمپلیکس کے اندر آوارہ کتوں نے دو غیر ملکی کوچوں پر حملہ کر دیا۔ چار سکیورٹی اہلکار بھی آوارہ کتوں  کے کاٹنے سے زخمی ہو گئے اور وہ اسپتال میں داخل ہوئے۔ جس کے بعد میونسپل کارپوریشن متحرک ہو ئی ہے اور مختلف مقامات سے آوارہ کتوں کو پکڑ رہی ہے ۔

Published: undefined

بی جے پی کے لیڈ راور سابق وزیر وجے گوئل نے کہا کہ "یہ ملک کی ساکھ پر ایک داغ ہے، کیا سپریم کورٹ کے جج جنہوں نے کتوں کو سڑکوں پر چھوڑنے کا حکم دیا تھا، اب اس کی ذمہ داری لیں گے؟ ملک کی بدنامی ہو رہی ہے، ذمہ دار کون ہے؟"کیا کتوں کو سڑکوں پر چھوڑنے کا حکم دینے والے سپریم کورٹ کے جج اب اس کی ذمہ داری لیں گے؟

Published: undefined

پہلے واقعے میں کینیا کے کوچ ڈینس پر مقابلے کے میدان کے قریب ایک کتے نے حملہ کیا جس سے ان کی ٹانگ پر گہرا زخم آیا جس سے خون بہنے لگا۔ تھوڑی دیر بعد جاپانی کوچ میکو اوکوماٹسو کو بھی وارم اپ ٹریک کے قریب ٹریننگ سیشن کے دوران کتے نے کاٹ لیا۔دونوں کوچز کو فوری طور پر اسٹیڈیم کے میڈیکل روم میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر صفدر جنگ اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں کی حالت اب مستحکم ہے۔

Published: undefined

اس واقعہ کے بعد وزارت کھیل، دہلی حکومت اور میونسپل کارپوریشن حرکت میں آگئے ہیں۔ این ڈی ایم سی اور ایم سی ڈی کی ٹیموں نے اسٹیڈیم کمپلیکس اور آس پاس کے علاقوں میں آوارہ کتوں کو پکڑنے کی مہم شروع کی ہے۔ ان واقعات کے بعد انتظامیہ نے آوارہ کتوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے کتے پکڑنے والی چار مستقل ٹیمیں، ریپڈ ریسپانس یونٹ اور گاڑیاں اسٹیڈیم کمپلیکس کے اندر تعینات کر دی ہیں۔

Published: undefined

11 اگست کو سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ دہلی-این سی آر میں تمام آوارہ کتوں کو عارضی طور پر پناہ گاہوں میں رکھا جائے۔ تاہم، 22 اگست کو ایک نظرثانی شدہ حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ کتوں کو نس بندی اور ویکسینیشن کے بعد ان کے اصل علاقے میں واپس چھوڑ دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined