قومی خبریں

کرن بیدی اور رکن اسمبلی کے درمیان اسٹیج پر تکرار

کرن بیدی کا غصہ ناک پر رہتا ہے یہ تو جگ ظاہر بات ہے لیکن اب وہ ایل جی جیسے آئینی عہدے پر ہیں اس کے باوجود گاندھی جینتی کی تقریب کے دوران وہ ایک رکن اسمبلی سے تکرار کر بیٹھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 
رکن اسمبلی نے کرن بیدی کو خوب خری کھوٹی سنائی اور انہیں کے انداز میں انہیں اسٹیج سے چلے جانے کو کہہ دیا۔

پڈوچیری: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر مرکز کی حکمرانی والی ریاست پڈوچیری میں منعقد ایک پروگرام میں اس وقت ناخوشگوار صورت حال پیدا ہوگئی جب لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی اے آئی اے ڈی ایم کے ممبراسمبلی سے اسٹیج پر ہی الجھ بیٹھیں۔

Published: undefined

حالات یہاں تک آ پہنچے کہ اسٹیج پر ہی ایل جی (لیفٹیننٹ گورنر) کرن بیدی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے رکن اسمبلی اے انبلگن میں تیکھی بحث ہوئی اور اسٹیج پر موجود دوسرے لوگوں کو مفاہمت کرنی پڑی۔

پروگرام میں انبلگن کو تقریر کرنے کا موقع ملا لیکن متعینہ وقت کے بعد بھی وہ بولتےرہے۔ جس پر بیدی نے انہیں جلدی سے اپنی بات مکمل کرنےکےلئے کہا۔ اس کے باوجود انبلگن نے ایل جی کی بات کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی تقریر جاری رکھی۔

Published: undefined

مقامی انتظامی وزیر اےنم شیوائے نے انہیں دو پرچیاں بھیج کر خاموش کرانے کی بھی کوشش کی اور اس کے بعد گورنر نے پروگرام کنڈکٹروں سےان کے مائک بند کرنےکا حکم دیا۔

اس سے ناراض ہوکر انبلگن بیدی کےنزدیک گئے اور ان کے ساتھ بحث کرنےلگے۔ معاملے کو بڑھتے دیکھ کر نم شیوائے نے انہیں خاموش کرانے کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو س کے۔

Published: undefined

انبلگن نے بعد میں نامہ نگاوروں سے کہا کہ یہ صرف ان کی بے عزتی نہیں بلکہ پورے اپلم حلقہ انتخاب کی بے عزتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ممکن ہوا تو وہ اسپیکر وی میتھلنگم سے ملاقات کرکے گورنر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ اس واقعہ کےبعد بیدی یونین ٹیری ٹوری کو کھلی جگہ پر رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) قرار دینے کا اعلان کرنے کے بعد تقریر کئے بغیر ہی واپس چلی گئیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined