قومی خبریں

مرکزی وزیر نریندر تومر کے بیٹے کی ویڈیو وائرل، کروڑوں روپے لین دین کی ہو رہی بات

وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہوئے کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے کہا کہ مودی جی کو ای ڈی-ای ڈی کھیلنے کا بڑا شوق ہے، لیکن یہاں سینکڑوں کروڑوں روپے کی رشوت کی بات ہوتی نظر آ رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپریا شرینیت، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپریا شرینیت، تصویر آئی اے این ایس

 

مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کے بیٹے دیویندر تومر کی وائرل ہوئی ویڈیو کو لے کر کانگریس حملہ آور ہے اور پارٹی کی قومی ترجمان سپریا شرینیت نے اس پورے معاملے کو سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے جیوڈیشیل انکوائری کرانے اور دیویندر کو گرفتار کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر تومر کے بیٹے کی سامنے آئی مبینہ ویڈیو کو لے کر شرینیت نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے کانگریس دفتر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائرل ہو رہی ویڈیو میں دیویندر لکھنؤ کے ایک بچولیے کے ذریعہ مائننگ کاروباریوں سے کروڑوں روپے لینے کے لیے کئی بینک اکاؤنٹس کے بندوبست کی بات کرتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں۔ ایک بچولیا ان سے الگ الگ بینک اکاؤنٹس کی تفصیل بھی مطالبہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ یاد رہے کہ نریندر سنگھ تومر 2014 سے 2019 کے درمیان مرکزی وزیر برائے اسپات و کانکنی رہ چکے ہیں۔ وہ مرینا کی دمنی سیٹ سے بی جے پی امیدوار ہیں۔

Published: undefined

سپریا شرینیت نے مزید کہا کہ وائرل ویڈیو میں تیاگی کنیت والے آر بی آئی ریٹائرڈ کمشنر کے ذریعہ سے کسی پارٹی کے 100 کروڑ روپے دینے کو تیار ہونے کی بات ہو رہی ہے۔ کسی ہرپریت گل اور ڈی ایچ ایل نام کی فرم کے مالک سے پیسے لینے کی بات بھی ہے۔ بچولیا دیویندر کو کبھی گروجی، کبھی بھیا کہہ کر خطاب کر رہا ہے۔ روہت بھیا نام کے کسی شخص کو پیسے بھیجنے کی بات آتی ہے۔ راجستھان-پنجاب کی ایک پارٹی جسے ٹریڈنگ فرم اور مائننگ کاروباری بتایا گیا ہے، اس سے 39 کروڑ کا معاہدہ ہو رہا ہے، جس میں 18 کروڑ روپے پہلے آ جانے اور بعد میں 21 کروڑ روپے مزید دینے کی بات ہو رہی ہے۔ باتوں سے ایسا معلوم پڑتا ہے کہ یہ پیسہ موہالی کے کسی زمین کاروباری کے ذریعہ سے آئے گا۔

Published: undefined

شرینیت کا الزام ہے کہ اس وائرل ویڈیو میں بچولیا کسی پارسل کا بھی ذکر کر رہا ہے، جسے دہلی ایئرپورٹ پر دیویندر تومر کی بیوی کے نام پہنچایا گیا۔ اس میں دہلی کے کرشنا مینن مارگ کا پتہ اور پاسپورٹ کی جانکاری مانگے جانے کی بات ہوتی ہے۔ آخر یہ کون سے پیسے ہیں، کس سے لینے ہیں، کیوں لینے ہیں، ان پیسوں کا کیا ہوگا؟ ایک بات تو صاف ہے کہ یہ پیسہ مدھیہ پردیش کی عوام کا ہے، یہاں کے کسانوں کا ہے، بے روزگار نوجوانوں کا ہے، یہاں کی خواتین کا وہ حق ہے، جسے لوٹ کر تومر اور ان کے کنبہ والے غالباً اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہوئے شرینیت نے کہا کہ مودی جی کو ای ڈی-ای ڈی کھیلنے کا بڑا شوق ہے، لیکن یہاں سینکڑوں کروڑوں روپے کی رشوت کی بات ہوتی نظر آ رہی ہے۔ یہاں سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس کو مانو سانپ سونگھ گیا ہو۔ لیکن انتخاب کے دوران ایسا ویڈیو اور بھی بڑا اندیشہ پیدا کرتا ہے۔ یہ بلیک منی کہاں لگایا گیا ہے۔ انتخابی کمیشن کو اس ویڈیو کا نوٹس لے کر اس کی سچائی پتہ کر فوراً کارروائی کرنی چاہیے۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے کہا کہ آج سوال یہ ہے کہ اس بدعنوانی کے تار کہاں تک جڑے ہیں؟ ایک تنہا لڑکا مدھیہ پردیش میں اتنا بڑا گورکھ دھندا تو نہیں چل سکتا۔ تو اس میں کہاں تک ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان شامل ہیں؟ کس کس مرکزی وزیر کی سانٹھ گانٹھ ہے؟ یہ کھیل اپریل سے کھلے طور پر چل رہا ہے اور ریاستی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انجان بنے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر

  • ,
  • رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! پی ایم مودی کے اشتعال انگیز بیان سے کھڑگے ناراض، الیکشن کمیشن سے کیا کارروائی کا مطالبہ