قومی خبریں

نوٹ بندی کے شکار عوام کریں گے کمل کے پھول کی ’ووٹ بندی‘: لالو یادو

لالو یادو کے ٹوئٹر ہینڈل سے آج کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’انہوں نے نوٹ بندی ہی نہیں، روزگار بندی بھی کی ہے اور نوجوانوں کی سوچ بندی بھی۔ اب عوام کریں گے کمل کے پھول کی ووٹ بندی‘‘۔

لالو پرساد یادو کی فائل تصویر (یو این آئی)
لالو پرساد یادو کی فائل تصویر (یو این آئی) 

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے نوٹ بندی اور روزگار کے معاملے پر اشاروں میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا۔

لالو یادو کے ٹوئٹر ہینڈل سے آج کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’انہوں نے نوٹ بندی ہی نہیں، روزگار بندی بھی کی ہے اور نوجوانوں کی سوچ بندی بھی۔ اب عوام کریں گے کمل کے پھول کی ووٹ بندی‘‘۔

Published: undefined

آر جے ڈی کے سربراہ نے اس سے قبل ایک دیگر ٹوئٹ میں وزیر اعلی نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’’نتیش کہتے ہیں کہ اب لالٹین کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ بجلی جانے پر تو لالٹین جلانی پڑتی ہی ہے۔ اب کوئی نتیش کو سمجھائے ان کا نشان تیر تو ’دواپر یُگ‘ میں ہی ختم ہو گیا تھا اب ان کا وہ ’تيروا‘ کمل کے پھول کو چاک کرنے کے کام آ رہا ہے‘‘۔

Published: undefined

قبل ازیں راشٹریہ جنتا دل کے ٹوئٹر ہینڈل سے نعرہ ’کرے کے با، لڑے کے با، جیتے کے با‘ پیش کیا گیا۔ لالو پرساد یادو نے بھی اسے ری ٹوئٹ کیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے اس میں لکھا گیا، ’’انصاف کی اس جنگ میں جمہوریت کی خاطر، کرے کے با، لڑے کے با، جیتے کے با۔ ہر ناانصافی اور ظلم کے خلاف اس بار مل کر، کرے کے با، لڑے کے با، جیتے کے با۔‘‘

آر جے ڈی کی جانب سے جلد ہی اس نعرے پر مبنی گیت بھی لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سرخیوں میں رہنے والے چارہ گھپلہ معاملے میں سزا پانے کے بعد آر جے ڈی سربراہ ان دنوں کافی بیمار ہیں۔ لالو یادو کا علاج رانچی کے راجندر انسٹیٹیوٹ (رمس) میں چل رہا ہے۔ لالو یادو کی غیر موجودگی میں ان کے خاندان کے افراد اور حامی ان کے ٹوئٹر ہینڈل کو چلا رہے ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined