قومی خبریں

نائب صدر انتخاب: موبائل خدمات بحال کر دیں، بی جے پی لیڈران کو کال نہیں کروں گی! مارگریٹ الوا کا بی ایس این ایل پر طنز

حزب اختلاف کی جماعتوں کی نائب صدر عہدے کی مشترکہ امیدوار مارگریٹ الوا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے کچھ لیڈروں سے بات کرنے کے بعد ان کی تمام کالیں ڈائیورٹ کر دی گئی ہیں

مارگریٹ الوا، تصویر یو این آئی
مارگریٹ الوا، تصویر یو این آئی bhatt

نئی دہلی: حزب اختلاف کی جماعتوں کی نائب صدر عہدے کی مشترکہ امیدوار مارگریٹ الوا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے کچھ لیڈروں سے بات کرنے کے بعد ان کی تمام کالیں ڈائیورٹ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو کسی کو کال کر پار ہی ہیں اور نہ ہی کسی کی کال ریسیو کر پا رہی ہیں۔

Published: undefined

مارگریٹ الوا نے سرکاری موبائل آپریٹر ’بی ایس این ایل‘ اور ’ایم ٹی این ایل‘ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی موبائل خدمات بحال کر دی جاتی ہیں تو وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ بی جے پی، ٹی ایم سی اور بی جے ڈی کے کسی رکن پارلیمنٹ کو کال نہیں کریں گی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے پوچھا پوچھا ہے کہ آیا بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کو ان کی ’کے وائی سی‘ درکار ہے؟

Published: undefined

خیال رہے کہ مارگریٹ الوا نائب صدر عہدے کے انتخاب میں اپنے لیے سرگرم طریقہ سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مارگریٹ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے تحت اب تک کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے رابطہ قائم کیا ہے۔ مارگریٹ الوا نے ہفتے کے روز دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے بھی ملاقات کی تھی اور ان سے حمایت طلب کی تھی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ نائب صدر عہدے کے لئے ووٹنگ 6 اگست کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی اور اسی دن شام 5 بجے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی، جس کے بعد نئے نائب صدر کا اعلان کر دیا جائے گا۔ نائب صدر کے طور پر ایم وینکیا نائیڈو کی میعاد کار 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ این ڈی اے نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined