سوشل میڈیا
پٹنہ: بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ اب سوشل میڈیا کے میدان میں شدت اختیار کر گئی ہے۔ ہفتہ کے روز آر جے ڈی اور این ڈی اے کی اتحادی جماعت بی جے پی کے درمیان طنزیہ ویڈیوز کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دوسرے کو نشانہ بنایا گیا۔
Published: undefined
آر جے ڈی نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی جس میں وزیراعلیٰ اور جنتا دل (یونائٹیڈ) کے سربراہ نتیش کمار کو ’پلٹو‘ قرار دیا گیا۔ اس ویڈیو کی پس منظر میں ایک ریپ اسٹائل کمینٹری چل رہی ہے جس میں کہا گیا کہ پلٹو کی باتیں ہیں فالتو اور نتیش کمار کی سیاست پر براہِ راست تنقید کی گئی ہے۔
Published: undefined
نتیش کمار، جو بہار کے سب سے طویل مدت تک رہنے والے وزیراعلیٰ ہیں، نے ماضی میں دو بار آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد کیا تھا، جس میں دونوں مواقع پر لالو پرساد کے بیٹے اور موجودہ اپوزیشن لیڈر، تیجسوی یادو نائب وزیراعلیٰ رہے تھے۔ آر جے ڈی نے اس ویڈیو کے ذریعے نتیش کمار کے بار بار اتحاد تبدیل کرنے پر چوٹ کی ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ کیا انہوں نے "اقتدار کی کرسی پر فِیوی کول لگا رکھا ہے؟"
Published: undefined
اس طنز کا جواب جے ڈی (یو) کی جانب سے براہِ راست نہ آ سکا لیکن بی جے پی، جو نتیش کمار کی اتحادی ہے، میدان میں اتری اور اپنی پارٹی کے ایکس ہینڈل سے دو طنزیہ ویڈیوز شیئر کیں۔ ان میں پہلا ویڈیو ایک آٹو رکشہ کی کہانی پر مبنی ہے جس میں لالو پرساد اور ان کے دونوں بیٹے تیجسوی اور تیج پرتاپ ایک آٹو میں سفر کر رہے ہیں۔ آٹو کا ڈرائیور ان سے ریاست میں گزشتہ دو دہائیوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتا ہے، جس پر تینوں ناراض ہو جاتے ہیں اور ڈرائیور سے گاڑی روکنے کو کہتے ہیں کیونکہ وہ ’این ڈی اے حامی‘ ہے۔
دوسری ویڈیو ’گینگس آف گھوٹالے باز‘ کے عنوان سے جاری کی گئی گیا ہے، جو مشہور فلم ’گینگس آف واسع پور‘ کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں لالو اور تیجسوی کے چھیڑ چھاڑ شدہ ویڈیوز اور تصویریں شامل کی گئی ہیں اور 1980 کے عشرے کے ایک گانے کی پیروڈی کے ذریعے باپ بیٹے پر مختلف مالی بدعنوانیوں کے الزامات طنزیہ انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined