قومی خبریں

لداخ میں 26 جوانوں کو لے جا رہی گاڑی ندی میں گری، 7 جوان ہلاک، راہل-پرینکا کا اظہارِ افسوس

لداخ میں جمعہ کو ایک سڑک حادثہ میں سات فوجیوں کی موت ہو گئی، یہ جانکاری ڈیفنس افسران نے دی اور انھوں نے بتایا کہ کئی جوان زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

لداخ میں جمعہ کو ایک سڑک حادثہ میں سات فوجیوں کی موت ہو گئی، یہ جانکاری ڈیفنس افسران نے دی اور انھوں نے بتایا کہ کئی جوان زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کم و بیش 19 زخمی جوانوں کا علاج پرتاپور کے 403 فیلڈ اسپتال میں جاری ہے۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ لداخ کے ترتک علاقے میں فوج کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں سات جوان ہلاک ہو گئے۔ فضائیہ زخمیوں کو مغربی کمان کے اسپتال پہچانے کا انتظام کر رہی ہے۔

Published: undefined

فوج ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق صبح 9 بجے لداخ کے پرتاپور کے ٹرانزٹ کیمپ سے 26 فوجیوں کو لے کر ایک گاڑی حنیف سب سیکٹر کے صف اول والی چوکی کی طرف روانہ ہوئی۔ تھوئس سے تقریباً 25 کلومیٹر دور فوجیوں کو لے کر جا رہی گاڑی سڑک سے پھسل کر 50 سے 60 فیٹ گہری شیوک ندی میں جا گری۔

Published: undefined

اس حادثہ پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’لداخ میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ ہوئے دردناک حادثے کے بارے میں سن کر انتہائی افسوس ہوا۔ غمزدہ کنبوں کے تئیں میری ہمدردی ہے۔ میں ہمارے زخمی فوجیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

کانگیرس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی اس حادثہ پر اپنا درد بیان کیا ہے۔ اس واقعہ کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے انھوں نے شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایشور اس مشکل وقت میں غمزدہ کنبوں کو تکلیف برداشت کرنے کی ہمت دے اور سبھی زخمی جوانوں کو جلد صحت یاب کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined