قومی خبریں

وارانسی: گنگا آرتی کے انعقاد پر تنازع، منتظمین اور پولیس آمنے سامنے

آرگنائزروں نے اسے غیر ضروری مداخلت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اس دخل اندازی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں گنگا کے آبی سطح میں اضافے کے پیش نظر پولیس نے عوامی سیکورٹی کا حوالہ دے کر گنگا آرتی کو بڑے پیمانے پر منعقد نہ کرنے کی آرگنائزروں سے اپیل کی ہے۔ وہیں آرگنائزروں نے اسے غیر ضروری مداخلت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اس دخل اندازی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں گنگا آرتی کے سلسلے میں آرگنائزر اور پولیس کے مابین جاری ایک دوسرے پر الزامات کے دور کے درمیان وزیر اعلی یوگی بدھ کی شام وارانسی پہنچ رہے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ گنگا آرتی کے آرگنائزر اس مسئلے کو وزیر اعلی کے سامنے اٹھائیں گے۔

Published: undefined

اس مسئلے کا آغاز گزشتہ ہفتے گنگا کی آبی سطح میں اضافے کے بعد ہوا جب 23 اگست کو وارانسی میں دشاشو میدھ علاقے کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر نے گنگا آرتی کے آرگنائزروں کو ایک نوٹس بھیجا۔ دشاشو میدھ گھاٹ پر گنگا آرتی کا انعقاد کرنے والے ادارے ’گنگا سیوا ندھی‘ کو بھیجے نوٹس میں پولیس نے کہا کہ ادارے کے ذریعہ مستقل طور سے منعقد کی جا رہی گنگا آرتی میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند، ناظرین اور سیاح شرکت کرتے ہیں۔ اس وقت گنگا ندی کی آبی سطح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے گھاٹوں پر جگہ باقی نہیں بچی ہے۔

Published: undefined

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دشاشو میدھ تھانہ پولیس کے ذریعہ عقیدت مندوں کی سیکورٹی کے پیش نظر گنگا آرتی کو شاندار طریقے سے منعقد کرنے سے منع کئے جانے پر ادارے کے ذریعہ دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ادرے کے ذریعہ جاری آرتی کی تشہیر بھی کی جا رہی ہے۔ جس سے کثیر تعداد میں عقیدت مند آرتی پر پہنچ رہے ہیں۔ ایسے میں لوگوں کی سیکورٹی اور امن و امان کو زک پہنچنے کے پورے امکانات ہیں۔

Published: undefined

پولیس نے ان حالات کا حوالہ دے کر آرگنائزروں سے پوچھا کہ گنگا آرتی کے انعقاد سے جڑے دشاشو میدھ اور شیتلا گھاٹ کس کی ملکیت ہے۔ کیا آرگنائزر نے گھاٹ کی ملکیت و ضلع کے کسی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے گنگا آرتی کے انعقاد کی، خاص کر موجودہ سیلاب کی آفت کے وقت آرتی کے انعقاد کی اجازت لی ہے۔ کس کی اجازت سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں کو جمع کر کے گنگا آرتی کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور آفت کی اس گھڑی میں کسی بھی حادثے سے بچنے کے لئے کیا تراکیب کی گئی ہیں۔ پولیس نے ادارے سے یہ بھی پوچھا ہے کہ گنگا آرتی میں کتنے لوگ موجود ہوں گے اور ان کے بیٹھنے اور سیکورٹی کے کیا انتظامات کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

اس نوٹس سے ناراض ادارے نے پولیس کے ذریعہ لگاتار کی جا رہی مداخلت بتاتے ہوئے وارانسی کے مذہبی تنظیموں اور مذہبی گروؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کر کے وزیر اعظم نریندر مودی و وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اس پورے معاملے میں مداخلت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مذہبی اداروں نے اجتماعی طور سے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ گنگا کے گھاٹ سینکڑوں سالوں سے پروہتوں کی ملکیت ہیں اور ہمیشہ یہ حق رہے گا اس کے ثبوت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

اس میں کہا گیا ہے کہ وارانسی میں گنگا آرتی پرانے زمانے سے ہی ہوتی آرہی ہے۔ گنگا آرتی کی عظمت و خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے ہندوستان حکومت نے سیاحتی نقشے پر اسے ’اتولیہ بھارت‘ کے طور پر شامل کیا ہے۔ اس کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے مذہبی تنظیموں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی یوگی سے گنگا آرتی میں انتظامی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined