فائل تصویر آئی اے این ایس
بورڈ آف کرکٹ کونسل آف انڈیا (بی سی سی آئی) کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے 12 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری معاملے میں نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ معاملہ اتراکھنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن سے جڑا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے جو پیسہ اتراکھنڈ ایسو سی ایشن کو دیا ہے، اس کے غلط استعمال کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس کی جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یہ معاملہ اب عدالت میں ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق 12 کروڑ روپے میں سے 35 لاکھ روپے تو صرف اتراکھنڈ کے کھلاڑیوں کے لیے کیلے خریدنے میں خرچ کر دیے گئے۔ اتراکھنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن کی آڈٹ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ اس آڈٹ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو پھل دینے کے علاوہ دوسری چیزوں میں بھی کافی زیادہ پیسہ خرچ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
انگریزی روزنامہ ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ 12 کروڑ روپے میں سے 35 لاکھ روپے صرف کیلے خریدنے پر خرچ ہوئے ہیں۔ اب اس معاملے کی سماعت 19 ستمبر کو ہوگی۔ اس معاملے میں عدالت نے بی سی سی آئی سے بھی جواب طلب کیا ہے۔ اتراکھنڈ کی آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ ایونٹ مینجمنٹ کے لیے 6.4 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ ٹرائل میں مجموعی طور پر 26.3 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ یہ گزشتہ مالی سال میں ہوئے 22.3 کروڑ روپے خرچ سے زیادہ ہیں۔ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرنے والوں نے اتراکھنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن پر کھانے پینے سے متعلق خرچ کے نام پر کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کا الزام عائد کیا ہے۔
Published: undefined
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اتراکھنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن پر پہلے بھی گھوٹالے کے سنگین الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔ 2022 میں انکشاف ہوا تھا کہ اتراکھنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن نے 12 مہینوں میں اوسطاً ہر دن اپنے کھلاڑیوں کو 100 روپے ہی دیے ہیں جو کہ اتراکھنڈ مین کم از کم مزدوری سے بھی کم ہے۔ اتنا ہی نہیں، اتراکھنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ذہنی و جسمانی استحصال کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ ایک میڈیا ادارہ نے تو یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ کس طرح اتراکھنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن نے کئی افسران کی تقرریوں میں ہیرا پھیری کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: بشکریہ محمد تسلیم