قومی خبریں

یوپی: موٹر وہیکل ایکٹ کے جرمانے میں 50 فیصدی کمی کے امکانات

اتر پردیش حکومت کے ذریعہ نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت نافذ ہونے والے بھاری جرمانے میں 50 فیصد تک کمی کئے جانے کے امکانات ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت کے ذریعہ نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت نافذ ہونے والے بھاری جرمانے میں 50 فیصد تک کمی کئے جانے کے امکانات ہیں۔ ریاستی حکومت کے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ ریاستی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پرپوژل تیار کیا جارہاہے اور جلد ہی اسے منظوری کے لئے کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ پولس ریاستی حکومت کے ترمیم شدہ رول کے تحت جرمانہ وصول کررہی ہے جو کہ جون میں نافذ کیا گیا تھا۔ یو پی قانون کے مطابق بغیر ہیلمٹ، بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر ڈرائیوری لائسنس کے جرمانے میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پہلے گجرات اور اتراکھنڈ کی حکومتوں نے ٹرافک رول کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے کی رقم میں کمی کا فیصلہ کیا تھا جبکہ مہاراشٹرا کو نئےموٹر وہیکل ایکٹ کو نافذ کیا جانا ہے۔ان تمام ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے۔راجستھان اور مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومتوں نے بھی ٹرافک جرمانے میں کمی کا فیصلہ کیا ہے وہیں ممتا بنرجی نے مغربی بنگال میں نئے ایکٹ کو نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ نئے قانون کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے کی صورت میں جرمانہ 100 روپئے سے بڑھا کر 1000 روپئے جبکہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے جرمانے کو بڑھا کر 1000 روپئے کردیا گیا ہےوہیں تیز رفتار چلنے یا ریسنگ کی صورت میں 500 روپئے کے جرمانے کو بڑھا کر 5000 روپئے کردیا گیا ہے۔نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کی صورت میں 10000 اور بغیر لائسنس کے 5000 روپئے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر