قومی خبریں

اتر پردیش: کیرانہ میں پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ، چار افراد کے اڑے چیتھڑے

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فیکٹری غیر قانونی طور پر چلائی جا رہی تھی، اس فیکٹری میں تقریبا 25 لوگ کام کرتے تھے لیکن آج جمعہ ہونے کی وجہ سے صرف 11 لوگ کام پر پہنچے تھے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

شاملی: اترپردیش کے ضلع شاملی کے کیرانہ علاقے میں جمعہ کی شام ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکے سے چار افراد کے چیتھڑے اڑ گئے۔ اس حادثہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیرانہ کوتوالی کے علاقے میں واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا۔ اس واقعہ میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تقریباً درجن بھر افراد کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ کئی لوگوں کے اب بھی پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فیکٹری غیر قانونی طور پر چلائی جا رہی تھی۔ اس فیکٹری میں تقریبا 25 لوگ کام کرتے تھے، لیکن آج جمعہ ہونے کی وجہ سے صرف 11 لوگ کام پر پہنچے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے زیادہ تر لوگ بہرائچ کے رہائشی ہیں۔ مقامی لوگ انہیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ پولیس کے مطابق کیرانہ قصبے میں راجواہے کے کنارے اچار کی فیکٹری تھی۔ آج شام 5 بجے کے قریب ہونے والے دھماکے میں گھر کا ملبہ بکھرا پڑا ہے۔ فی الحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined