قومی خبریں

اتر پردیش: مریض کی موت کے بعد اسپتال میں ہنگامہ، اہل خانہ نے ڈاکٹروں پر لگایا لاپروائی کا الزام

مہلوک کے گھر والوں نے آگرہ واقع جی آر اسپتال کے ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بے توجہی نے مریض کی جان لی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے آگرہ واقع جی آر اسپتال میں علاج کے دوران ایک مریض کی موت ہو گئی جس کے بعد اہل خانہ نے اسپتال میں زبردست ہنگامہ اور توڑ پھوڑ کیا۔ انھوں نے ڈاکٹروں پر لاپروائی برتنے اور علاج کے لیے زیادہ رقم وصول کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ملازمین کی بھی پٹائی کر دی۔ جی آر اسپتال کے مالک اور سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی راجیندر سنگھ نے اس تعلق سے کہا کہ مریض ناہر سنگھ کو 19 جولائی کو سنگین حالت میں داخل اسپتال کیا گیا تھا۔ انھیں ایس این میڈیکل کالج سے یہاں منتقل کیا گیا تھا۔ مریض کو تین ہفتے سے زیادہ وقت تک آئی سی یو میں ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا تھا کیونکہ انھیں سانس لینے میں بہت زیادہ دقت تھی۔

Published: 14 Aug 2020, 12:58 PM IST

راجیندر سنگھ نے مزید بتایا کہ مریض گزشتہ تین دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھا۔ مریض کے اہل خانہ کو ان کی غیر مستحکم طبیعت کے بارے میں لگاتار بتایا جاتا تھا۔ جمعرات کو علاج کے دوران ہی ناہر سنگھ کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد مہلوک کے گھر والوں نے الزام لگانا شروع کر دیا کہ ڈاکٹروں کی لاپروائی کی وجہ سے ہی مریض کی موت ہوئی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

Published: 14 Aug 2020, 12:58 PM IST

اسپتال کے مالک کا کہنا ہے کہ "مریض کے رشتہ داروں نے داخلی دروازہ کے ساتھ ساتھ اسپتال میں شیشے کی کھڑکیوں کو بھی توڑ دیا۔ ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کی پٹائی بھی کی گئی۔ میں نے مناسب کارروائی کے لیے تاج گنج پولس اسٹیشن کو تحریری شکایت بھیج دی ہے۔ ان کی بریریت کا نظارہ سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی قید ہو گیا ہے۔"

Published: 14 Aug 2020, 12:58 PM IST

اس واقعہ کے تعلق سے تاج گنج ایس ایچ او نریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ "معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ سبھی باتوں کی جانچ کرنے کے بعد ایک ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ ہم مہلوک کے اہل خانہ کے اراکین سے بھی رابطہ کر رہے ہیں۔"

Published: 14 Aug 2020, 12:58 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Aug 2020, 12:58 PM IST