فتح پور واقع نوری مسجد کا ایک حصہ منہدم کیا گیا، ویڈیو گریب
آج اتر پردیش واقع فتح پور ضلع میں موجود 180 سال قدیم نوری جامع مسجد کے ایک بڑے حصہ پر انتظامیہ نے بلڈوزر چلا دیا۔ ضلع انتظامیہ نے اس تعلق سے پہلے ہی نوٹس جاری کیا تھا اور 10 دسمبر کو سخت سیکورٹی کے درمیان انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔ اس درمیان تقریباً 2500 افراد کو احتیاطاً گھروں میں نظر بند کیے جانے کی اطلاع بھی مختلف میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع کے مطابق نوری مسجد کے مبینہ قبضہ والے حصہ کو توڑنے کی کارروائی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوئی۔ اس سے قبل تقریباً 500 میٹر علاقہ کو سیل کر دیا گیا اور کسی کو وہاں آنے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ پورے علاقے کی ڈرون کیمرے سے نگرانی بھی کی جا رہی تھی۔ ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 5 بلڈوزر غیر قانونی طور پر تعمیر حصے کو توڑنے میں استعمال ہوئے۔ جب یہ کارروائی ہو رہی تھی تو ڈی ایس پی سمیت کئی تھانوں کی فوج موجود تھی۔ علاوہ ازیں آر اے ایف کی ٹیم بھی موقع پر دیکھی گئی۔
Published: undefined
اس کارروائی سے متعلق ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ باندا ساگر روڈ پر للولی شہر میں موجود مسجد پر بلڈوزر چلایا گیا کیونکہ 2 نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود کمیٹی کے ذریعہ قبضہ کو نہیں ہٹایا گیا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جس حصہ کو توڑا گیا ہے، اس کی تعمیر گزشتہ 3 سالوں میں باندا-بہرائچ روڈ پر مسجد کی توسیع کرنے کے مقصد سے کی گئی تھی۔ اس سے سڑک کے چوڑاکاری منصوبہ میں رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مسجد کو منہدم کرنے کے لیے پی ڈبلیو ڈی محکمہ نے ایک ماہ قبل نوٹس دیا تھا۔ یوپی حکومت کا کہنا ہے کہ فتح پور ضلع کے بہرائچ-باندا روڈ (ایس ایچ-13) کو چوڑا کرنے کے لیے پی ڈبلیو ڈی سڑک کنارے موجود غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا رہا ہے۔ آج للولی میں نوری مسجد انتظامیہ کمیٹی کے ذریعہ کی گئی ناجائز تعمیرات کو خیر سگالی والے ماحول میں ہٹایا گیا۔ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ناجائز تعمیرات سے متعلق پی ڈبلیو ڈی نے 17 اگست کو کمیٹی کے نام نوٹس جاری کیا تھا۔ 24 ستمبر کو پی ڈبلیو ڈی نے ناجائز تعمیرات کو ختم کرنے کی مہم چلائی تھی، اُس وقت مسجد انتظامیہ کمیٹی نے کہا تھا کہ وہ ناجائز تعمیرات کو خود ہی توڑ دیں گے، لیکن ایسا نہیں کر سکے۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسجد انتظامیہ کمیٹی نے اس پورے معاملے میں عدالت کا رخ کیا تھا اور معاملہ زیر سماعت بھی تھا، لیکن اسی درمیان انہدامی کارروائی کو انجام دے دیا گیا۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس عرضی میں کہا گیا تھا کہ ’’مسجد کی تعمیر 1839 میں ہوئی تھی، ہم نے کسی طرح کا قبضہ نہیں کیا ہوا ہے۔‘‘ اس معاملے میں 6 دسمبر کو سماعت ہونی تھی، لیکن کسی وجہ سے سماعت ملتوی ہو گئی۔ اب اس معاملے پر 13 دسمبر کو سماعت ہونی ہے، لیکن مسجد کا ایک حصہ تو اب توڑا جا چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined