قومی خبریں

اعظم خان کے خلاف زمین پر قبضہ کا ایک اور مقدمہ درج

زمین ہڑپنے کے معاملے میں اعظم خان، سرکل افسر آل حسن، فصاحت سانو اور ویریندر گوئل کے خلاف نانہے نامی شخص نے رامپور پبلک اسکول بنائے جانے کے لئے زمین ہڑپنے کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رامپور: سماج وادی پارٹی لیڈر و رکن پارلیمان اعظم خان اور دیگر کے خلاف زمین ہڑپنے کے ایک نئے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: 29 Aug 2019, 9:10 PM IST

زمین ہڑپنے کے معاملے میں اعظم خان، سرکل افسر آل حسن، فصاحت سانو اور ویریندر گوئل کے خلاف نانہے نامی شخص نے رامپور پبلک اسکول بنائے جانے کے لئے زمین ہڑپنے کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ رامپور ضلع انتظامیہ نے پہلے سے ہی سماج وادی لیڈر کے خلاف زمین ہڑپنے، مبینہ لوٹ، جعل سازی اور مجرمانہ معاملوں میں تقریباً 30 مقدمے درج کر رکھے ہیں۔

Published: 29 Aug 2019, 9:10 PM IST

نانہے نے اپنی عرضی میں الزام لگایا ہے کہ پہلے اس کی اصل زمین کے بدلے میں زمین دی گئی تھی لیکن بعد میں اسے بھی لے لیا گیا۔ رامپور ایس پی اجے پال شرما نے رپورٹروں کو جمعرات کو یہاں بتایا کہ نانہے اور کچھ دیگر افراد نے شکایت کی ہے کہ ان کی زمین پر قبضہ کرلیا گیا تھا اور ان کے گھر منہدم کر دیئے گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے بدلے میں دوسری زمین دینے کا وعدہ کیا تھا۔

Published: 29 Aug 2019, 9:10 PM IST

انہوں نے کہا کہ الزام ہے کہ مکان منہدم کرنے کی کارروائی کے دوران اس کی گھر کی اشیاء، زیورات اور دیگر جانور لوٹ لئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت میں لگائے گئے الزامات جانچ میں صحیح پائے گئے ہیں۔ مزید جانچ جاری ہے اور اسی کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

Published: 29 Aug 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Aug 2019, 9:10 PM IST