قومی خبریں

بہرائچ: 20 لوگوں سے بھری کشتی پلٹنے سے حادثہ، ایک خاتون جان بحق، 2 افراد لاپتہ

توازن کھو کر پانی میں غرق ہوتی ناؤ کو دیکھ کر وہاں پر موجود گاؤں والے ندی میں کود گئے اور 17 لوگوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہرائچ: اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے میہی پوروا تحصیل کے تھانہ موتی پور کے لوکاہی گاؤں کے نزدیک سریو ندی میں ایک کشتی پلٹ جانے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد لاپتہ ہیں۔ 16 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولس کے مطابق اتوار کی صبح 20 افراد ایک کشتی میں سوار ہوکر بھادا پوروا مزرا میں دھان کی روپائی کرنے جا رہے تھے۔ لوکاہی اور بھادا پوروا کے درمیان تمام کشتی میں سوار ہوکر سریو ندی عبور کر ر ہے تھے کہ پانی بہاؤ کے ساتھ ایک لکڑی کا بوٹا بہتے ہوئے کشتی سے آکر ٹکرا گیا۔ لکڑی کے بوٹے کی ٹکر سے کشتی پلٹ گئی جس سے اس میں سوار سبھی لوگ پانی میں گر گئے۔

Published: undefined

توازن کھو کر پانی میں غرق ہوتی ناؤ کو دیکھ کر وہاں پر موجود دیہاتی ندی میں کود گئے اور 17 لوگوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی علاقہ کے رکن پارلیمان اچھے بر لال گونڈ، ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار، ایس پی ڈاکٹر گورو گروور بھاری پولس فورس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد کی مدد سے 17 افراد کو بحفاظت پانی سے نکال لیا گیا جب کہ ایک خاتون زیب النساء (60) کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ وہیں دو افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور ضلع کے افسران نے موقع پر پہنچ کر راحت اور رسانی کا کام شروع کردیا ہے۔ موقع واردات پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بھی پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

Published: undefined

ان لوگوں کو محفوظ نکالا گیا

شمس الدین (22)، راجو (55)، ہڈوا (30)، نریش (38)، کرن (37)، اوشا (10)، وکاس (4)، جعفر (45)، گبرو (42)، سلیم (30)، فیضان (12)، محمد سیف (12)، لیلاوتی (45)، حسیب، ننکاؤ (38) اور راجندر۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined