قومی خبریں

کرین سے کرتے تھے کار چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل لوکیشن سے پکڑے گئے شاطر چور

ملزمین نے پہلے سے منصوبہ بندی کی اور کرین منگوائی۔ اس کے بعد وہ پارکنگ سے گاڑی اُٹھا لے گئے۔ راہگیروں اور آس پاس کے لوگوں کو لگا کہ غلط پارکنگ کی وجہ سے شاید ایسا کر رہے ہیں

علامتی تصویر بشکریہ سوشل میڈیا  ڈیلی بنگلہ دیش
علامتی تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ڈیلی بنگلہ دیش  

راجستھان کے الور میں گاڑیوں کی چوری کی بڑھتی وارداتوں کے درمیان پولیس نے ایک ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو چوری کو انجام دینے کے لیے انوکھا اور چونکا دینے والا طریقہ استعمال کرتا تھا۔ پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جو کرین کی مدد سے کاریں اُٹھا کر لے جاتے تھے تاکہ کسی کو چوری کا شبہ تک نہ ہو اور وہ آسانی سے فرار ہو سکیں۔ گرفتار کئے گئے ملزمین میں ایشان سین اور گورو شرما شامل ہیں۔

Published: undefined

 ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شرنم کامبلے نے بتایا کہ ملزمین نے پہلے سے منصوبہ بندی کی اور کرین منگوائی۔ اس کے بعد وہ پارکنگ سے گاڑی اُٹھالے گئے۔ راہگیروں اور آس پاس کے لوگوں کو لگا کہ غلط پارکنگ کی وجہ سے شاید ایسا کر رہے ہیں۔ اس کا فائدہ اٹھاکر دونوں شاطر چوروں نے گاڑی چوری کر لی اور کسی کو شک بھی نہیں ہوا۔

Published: undefined

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گینگ کافی عرصے سے اسی طریقہ کا استعمال کرکے گاڑی چوری کررہا تھا۔ ملزمین انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں چوری کرتے تھے اور کرین ڈرائیور سے بھی ایسی بات چیت کرتے تھے کہ اسے بھی کسی غیر قانونی سرگرمی کا شبہ تک نہیں ہوتا تھا۔

Published: undefined

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوتوالی پولیس حرکت میں آئی۔ پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی، موبائل لوکیشن کی مددلی اور دیگر تکنیکی معلومات حاصل کیں اور ان سب کی بنیاد پر دونوں ملزمین کی شناخت ہوئی اور پھر پولیس ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایشان سین دہلی دروازہ علاقہ کا رہنے والا ہے جبکہ گورو شرما پہاڑ گنج کا رہنے والا ہے۔

Published: undefined

ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزمین نے اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ پولیس اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کیا ان کے ساتھ اور بھی لوگ شامل تھے یاکہیں اور اسی طرح کی چوری کی واردات کرچکے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined