قومی خبریں

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات ضروری: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انتظامیہ سے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ کےساتھ ساتھ اُن سڑکوں کو بھی فوری طور پر قابل آمد و رفت بنایا جائے جو ناقابل آمدو رفت بن گئیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ، تصویر یو این آئی
ڈاکٹر فاروق عبداللہ، تصویر یو این آئی 

سری نگر: نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر بھر میں قہرانگیز بارشوں، بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہوئے مالی اور جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور ایسے علاقوں سے آبادیوں کا انخلاء پہلے ہی ممکن بنایا جائے جہاں سیلاب آنے کا خطرہ ہو۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو گزشتہ دو روز سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اُن کے قیام و طعام کا بندوست کیا جائے۔ اس کے علاوہ فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرین کی امداد کی جائے اور ساتھ ہی جن لوگوں کے مکانات، میوہ باغات اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اُن کی مالی معاونت کی جائے اور لقمہ اجل بنے افراد کے لواحقین کے حق میں بھر پور ایکس گریشیا ریلیف فراہم کی جائے اور زخمی ہوئے افراد کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کیا جائے۔

Published: undefined

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وادی سمیت خطہ پیر پنچال اور چناب میں بھی کئی مقامات پر موسم کی قہرسامانیوں سے زبردست نقصان پہنچا ہے، کئی لوگوں کے مکانات ڈھہ گئے ہیں اور بہت سارے مکانات شگاف پڑھنے سے ناقابل رہائش ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ جن لوگوں کے مکان قابل رہائش نہیں رہے ہیں اُن کے قیام و طعام کا بندوبست فوری طور پر کرایا جائے تاکہ ان متاثرین کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انتظامیہ سے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ کےساتھ ساتھ اُن سڑکوں کو بھی فوری طور پر قابل آمد و رفت بنایا جائے، جو بارشوں اور سیلابی ریلوں ناقابل آمدو رفت بن گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined