قومی خبریں

یوریا کی خرید میں 50 فیصد اضافہ، ال نینو اور مغربی ایشیائی بحران کے سبب کھاد پر بڑھا دباؤ، ریاستوں کو ہدایت جاری

یوریا کی ریکارڈ اورغیر معمولی خرید کو دیکھتے ہوئے مرکز نے ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ال نینو اور اس سال معمول سے کم بارش کے خدشات اور مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان مرکزی حکومت نے خریف سیزن کے دوران ریاستوں کو چوکس رہنے کے لیے کہا ہے۔ ملک میں روزانہ تقریباً 80 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی خرید ہو رہی ہے جو کہ معمول سے تقریباً 50 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے ریاستوں کو ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور مصنوعی قلت کے اندیشہ پر سخت نگرانی رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں پوسا واقع نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد قومی خریف کانفرنس میں پہلی بار 22 ریاستوں کے وزیر زراعت، مرکزی حکومت کے نمائندے اور زرعی سائنسدان ایک اسٹیج پر جمع ہوئے۔ اس کانفرنس میں زرعی پیداوار، کھاد کی دستیابی، پانی کے انتظام اور کاشتکاروں کو موسم سے متعلق چیلنجوں سے بچانے کے اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت کی تشویش صرف کاشتکاری کے رواں موسم تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کے وسیع تر معاشی اور سماجی اثرات ہے۔

Published: undefined

یوریا کی ریکارڈ اورغیر معمولی خرید کو دیکھتے ہوئے مرکز نے ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ حقیقی کسانوں تک کھاد بروقت اور مناسب قیمت میں کھاد پہنچ سکے۔ اس کے ساتھ ہی ریاستوں کو کسی بھی ہنگامی حالت کا سامنا کرنے کے لیے ابھی سے ضلع سطح تک ایک مضبوط اور فعال نگرانی نظام اور کنٹرول روم تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Published: undefined

حکومت کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بوائی کے دوران پانی کی قلت کی وجہ سے کھیتوں کو بنجر ہونے سے بچانے کے لیے ایک جامع بیک اپ پلان تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت کم پانی کی ضرورت والے، اعلیٰ معیار والے اور بحران کے وقت کام کرنے والے متبادل فصلوں کے تقریباً 1.74 لاکھ میٹرک ٹن بیجوں کا خصوصی ذخیرہ کیا گیا ہے۔ اس وقت ملک میں بیج کی کل دستیابی تقریباً 1.90 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined