قومی خبریں

اردو یونیورسٹی کشمیر کیمپس: پوسٹ گریجویشن کے چار کورسز میں داخلے جاری

پروفیسر ڈاکٹر غضنفر علی خان نے کہا کہ اس کالج میں تعلیم و تربیت کا بہت ہی خوشگوار ماحول ہے اور بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

سری نگر: ملک کی واحد اردو یونیورسٹی 'مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی' کے کشمیر سیٹلائٹ کیمپس میں نئے تعلیمی سال کے لئے پوسٹ گریجویشن کے چار ریگولر کورسز میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔ معاشیات، اسلامک اسٹیڈیز، اردو اور انگریزی کے پوسٹ گریجویشن کورسز میں میرٹ کی بنیادوں پر داخلہ دیا جائے گا اور داخلہ فارم آن لائن جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر ہے۔

Published: undefined

اردو یونیورسٹی جو کہ ایک سینٹرل یونیورسٹی ہے، کے زیر انتظام و انصرام کشمیر سیٹلائٹ کیمپس ہمہامہ – بڈگام روڈ پر واقع ہے جہاں سے سری نگر ہوائی اڈہ چند منٹوں کے فاصلے پر واقع ہے اور بڈگام ریلوے سٹیشن بھی بالکل متصل ہی ہے۔ کشمیر سیٹلائٹ کیمپس میں دونوں لڑکوں اور لڑکیوں کے داخلے کھلے ہیں۔ داخلہ فیس باقی یونیورسٹیوں کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ لڑکیوں کی فیس لڑکوں کے داخلہ فیس سے نصف حصہ کم ہے۔

Published: undefined

کشمیر کیمپس میں تعینات شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر غضنفر علی خان نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ کالج مناسب ترین جگہ پر واقع ہے اور مرکزی یونیورسٹی ہونے کے ناطے یہاں فیس انتہائی کم ہے اور فیکلٹی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور محنتی ہے لہٰذا وہ بچے خوش قسمت ہوں گے جو یہاں داخلہ لینے میں کامیاب ہوجائیں گے'۔

Published: undefined

پروفیسر ڈاکٹر غضنفر علی خان نے کہا کہ اس کالج میں تعلیم و تربیت کا بہت ہی خوشگوار ماحول ہے اور بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔ موصف نے کہا کہ یہ کالج خاص طور پر بچیوں کے لئے مناسب ترین ہے کیونکہ یہاں نہ صرف فیس نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ ڈگری بھی مقررہ وقت میں ہی مکمل کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم آن لائن کلاسز لیتے ہیں اور فور جی انٹرنیٹ خدمات کی عدم دستیابی کی وجہ سے زیادہ تر مواد طلبا کو واٹس ایپ پر فراہم کرتے ہیں۔ ڈاکٹر غضنفر علی نے کہا کہ ہم طلبا کے ساتھ فون پر بھی مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں پڑھائی میں آنے والی دشواریوں کا فون پر بھی ازالہ کرتے ہیں۔

Published: undefined

کالج کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں زیر تعلیم نرجس خاتون نامی ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ 'اس کالج میں صرف فیس ہی نہ ہونے کے برابر ہی نہیں ہے بلکہ یہاں پڑھانے کا ماحول بھی باقی یونیورسٹیوں سے بالکل مختلف ہے۔ یہاں اساتذہ ایک جذبے اور دیانتداری کے ساتھ طلبا کو پڑھاتے ہیں'۔ موصوف طالبہ کا کہنا ہے کہ یہ کالج طلبا کے لئے تعلیمی سفر جاری رکھنے کا بہترین اور مناسب ترین ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہر کورس اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہوتا ہے اور امتحانات بھی مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کئے جاتے ہیں۔ نرجس خاتون نے کہا کہ کالج ایک ایسی جگہ پر واقع ہے جو بڈگام ریلوے سٹیشن اور سری نگر ہوائی اڈے کے بالکل قریب ہے اور سری نگر جانے کے لئے درجنوں کی تعداد میں گاڑیاں ہر وقت دستیاب رہتی ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا یونیورسٹی ہیڈکوارٹر حیدرآباد سے جاری داخلہ اعلامیہ کے مطابق تمام درخواست گزاروں کے لئے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یا بحیثیت زبان یا مضمون، اردو کامیاب ہوں یا مصرحہ مدرسوں سے فارغ ہوں جن کا ذریعہ تعلیم اردو ہو۔ تمام پروگراموں کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔

Published: undefined

تمام پروگراموں میں داخلے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کیمپس میں بھی دستیاب ہیں. درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لئے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ ایس سی / ایس ٹی / اوبی سی / معذور امیدواروں کے مختلف پروگراموں میں داخلے کے لئے تحفظات حکومت ہند کے ضوابط کے مطابق رہیں گے۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined