قومی خبریں

اپنے سیکورٹی اہلکاروں میں رد و بدل سے ناراض ممتا بنرجی نے نئے ’پی ایس او‘ واپس بھیج دیے

ٹی ایم سی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ممتا بنرجی کی سیکورٹی میں طویل عرصے سے تعینات اہلکاروں کو ہٹانا کوئی انتظامی قدم نہیں ہے، بلکہ یہ انہیں الگ تھلگ کرنے اور خطرے میں ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی چال ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی / آئی اے این ایس</p></div>

ممتا بنرجی / آئی اے این ایس

 
IANS

مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سیکورٹی میں 5 پی ایس او ہمیشہ تعینات رہتے تھے، کل دیر رات ایک انتظامی حکم کے تحت ان پانچوں پی ایس او کو ان کے یونٹ میں واپس بھیج دیا گیا اور ان کی جگہ 4 دوسرے پی ایس او ممتا بنرجی کی سیکورٹی کے لیے بھیجے گئے۔ ان نئے پی ایس او کو ممتا بنرجی نے لینے سے انکار کر دیا۔ کسم دویدی اور سوروپ گوسوامی نام کے 2 پی ایس او ممتا بنرجی کے بے حد خاص مانے جاتے رہے ہیں۔

Published: undefined

ٹی ایم سی نے وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے پرسنل سیکورٹی آفیسرز (پی ایس او) کو اچانک سے ہٹا دیا۔ ٹی  ایم سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’سیاسی انتقام کے جذبے کی ایک چونکا دینے والی اور گھٹیا سطح۔ آخر آپ کیا سازش رچ رہے ہیں سوویندو؟‘‘ ٹی ایم سی نے مزید لکھا کہ ’’ممتا بنرجی کی سیکورٹی میں طویل عرصے سے تعینات اہلکاروں کو ہٹانا کوئی انتظامی قدم نہیں ہے، بلکہ یہ انہیں الگ تھلگ کرنے اور خطرے میں ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی چال ہے۔ بدلے کی سیاست کا آپ کا جنون اور عدم تحفظ کے احساس سے متاثر ہو کر اقتدار کا غلط استعمال یہ صاف دکھاتا ہے کہ آپ اصل میں کون ہیں۔ اگر ’چھوٹی سیاست‘ کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ بلاشبہ آپ جیسا ہی دکھائی دیتا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ممتا بنرجی کو زیڈ پلس زمرے کی سیکورٹی ملی ہوئی ہے۔ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد حال ہی میں ان کی رہائش گاہ اور آس پاس تعینات ریاستی پولیس کی اضافی سیکورٹی فورس اور بیریکیڈنگ کو ہٹا لیا گیا ہے۔ لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ان کی زیڈ پلس سیکورٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ زیڈ پلس سیکورٹی کے تحت ممتا بنرجی کے پاس 38 گارڈز موجود رہتے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے انہیں زیڈ پلس کیٹیگری کی سیکورٹی ملتی رہے گی۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹنے کے فوراً بعد ہی ان کے گھر کے پاس بھاری تعداد میں ریاستی پولیس کی تعیناتی اور بیریکیڈز ہٹا دیے گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق ریاستی پولیس نے انتظامی ردوبدل کے تحت ان کے 2 پی ایس او کو تبدیل کر دیا ہے، نئے پی ایس او کو ممتا نے واپس کر دیا ہے۔ ہر سابق وزیر اعلیٰ کا سیکورٹی پروٹوکول الگ الگ ہوتا ہے، حالات اور خطرے کے جائزے کی بنیاد پر تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined