قومی خبریں

یو پی ایس سی کا امتحان اب 27 جون کو نہیں، 10 اکتوبر کو ہوگا

یونین پبلک سروس کمیشن کے مطابق کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 27 جون کو طے شدہ سول سروسز پریلیم ایگزام ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب یہ امتحان 10 اکتوبر کو ہوگا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے 27 جون کو ہونے والے سول سروسز کے پریلیم ایگزام-2021 کو ملتوی کر دیا ہے اور اب یہ 10 اکتوبر کو ہوگا۔ کمیشن کے مطابق کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 27 جون کو طے شدہ سول سروسز پریلیم ایگزام ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب یہ امتحان 10 اکتوبر کو ہوگا۔

Published: undefined

گزشتہ برس بھی یو پی ایس سی کا ابتدائی امتحان ملتوی ہونے کے بعد چار اکتوبر کو ہوا تھا جبکہ مین ایگزام جنوری 2021 میں ہوا تھا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے امیدواروں کے انٹرویو اور شخصیت کا جائزہ ابھی زیر التوا ہیں۔ انٹرویو اور کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد ہی اگلے سال کے امتحانات منعقد کیے جا سکتے ہیں۔ یو پی ایس سی، انڈین سول سروسز، انڈین پولیس سروسز، انڈین فارسٹ سروسز اور دیگر اہم سروسز کے لیے امیدواروں کا انتخاب کرنے کے لیے سول سروسز کا امتحان کرواتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined