فائل، تصویر سوشل میڈیا
پارلیمنٹ میں آج بجٹ اجلاس کا تیسرا دن ہے۔ لوک سبھا میں پیر کو اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے گزشتہ ہفتہ پریاگ راج میں مہا کمبھ میں مونی اماوسیہ کے دوران بھگدڑ میں ہوئی 30 لوگوں کی موت کو لے کر نعرے بازی کی اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران اسپیکر نے اپوزیشن رہنماؤں کے رویے پر ناراضگی ظاہر کی۔ اسپیکر برلا نے وقفہ سوال کے ختم ہونے کے بعد مہا کمبھ بھگدڑ کا معاملہ اٹھانے کی بات کہی۔ حالانکہ اپوزیشن اپنے مطالبے پر قائم رہا اور نعرے بازی جاری رکھی۔ اس دوران پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اراکین پارلیمنٹ سے پُرامن رہنے کی اپیل کی۔
Published: undefined
حالانکہ اپوزیشن کی نعرے بازی کے باوجود اجلاس کی کارروائی جاری رہی۔ "کمبھ پر جواب دو" کے نعرے گونجتے رہے۔ اپوزیشن نے افسروں سے 29 جنوری کو کمبھ میں مرنے والوں کی فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ اموات کی اصل تعداد بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
Published: undefined
وہیں دوسری طرف پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میں مبینہ بد انتظامی کے معاملے پر بھی فوری بحث کرائے جانے کے مطالبہ کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں نے پیر کو راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا اور بعد میں ایوان سے باہر چلے گئے۔ صبح میں ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد چیئر مین جگدیپ دھنکھڑ نے ایوان کو بتایا کہ انہیں ضابطہ 267 کے تحت بحث کے لیے کُل 9 نوٹس ملے ہیں۔ کانگریس کے پرمود تیواری اور دگ وجئے سنگھ، ترنمول کانگریس کی ساگریکا گھوش، سماج وادی پارٹی کے جاوید علی خان اور رام جی لال سمن اور بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (مارکسوادی) کے جان برٹاس نے پریاگ راج مہا کمبھ میں مبینہ بد انتظامیہ کے معاملے پر نوٹس دیے تھے۔
Published: undefined
لوک سبھا اسپیکر نے ایوان میں نعرے بازی کرنے والے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انہیں سوال پوچھنے کے لیے ایوان میں بھیجا ہے نہ کہ 'میز توڑنے' کے لیے۔ وقفہ صفر کے دوران نعرے بازی کر رہے اراکین سے اسپیکر نے کہا "اس معاملے کا ذکر صدر جمہوریہ محترمہ نے اپنے خطاب میں کیا تھا۔ آپ لوگ خطاب پر بحث کے دوران یہ معاملہ سامنے رکھ سکتے ہیں۔"
اسپیکر نے کہا کہ وقفہ سوال کافی اہمیت کا حامل ہے جس میں حکومت کی جواب دہی طے کی جا سکتی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے کچھ اراکین جب کرسی کے قریب پہنچ کر نعرے بازی کرنے لگے تو برلا نے کہا "آپ کو عوام نے میز توڑنے کے لیے نہیں بھیجا ہے۔ سوال پوچھنے کے لیے بھیجا ہے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined