قومی خبریں

بلند شہر تشدد: ہندو تنظیموں کے 44 کارکنان کے خلاف ’غداری ملک‘ کے تحت کارروائی

ملک کو دہلا دینے والے سیانہ تشدد کے 44 ملزمان پر غداری ملک کی دفعات لگانے کی اتر پردیش حکومت نے اجازت دے دی ہے۔ یہ تمام ملزمان ہندو تنظیموں سے وابستہ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک کو دہلا دینے والے سیانہ تشدد کے 44 ملزمان پر غداری ملک کی دفعات لگانے کی اتر پردیش حکومت نے اجازت دے دی ہے۔ یہ تمام ملزمان ہندو تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ تقریباً 6 مہینے قبل بلند شہر ضلع کے سیانہ میں گئو کشی کے نام پر ہندو تنظیموں نے کچھ کارکنان نے چنگراوٹھی پولس نے چوکی میں آگ لگا دی تھی۔ کئی پولس اہلکار کو جان بچا کر بھاگنا پڑا تھا اور ایک جانباز پولس انسپیکٹر سبودھ کمار شہید ہو گئے تھے۔

Published: 30 Jun 2019, 9:10 PM IST

یاد رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا تھا جب مسلمان لاکھوں کی تعداد میں تبلیغی اجتماع کے دوران موجود تھے۔ کچھ لوگوں نے تشدد کو ایک بڑی سازش کا حصہ قرار دیا تھا۔ سیانہ میں ہندو تنظیموں سے وابستہ لوگ مہاب گاؤں میں گائے کی باقیات ملنے سے ناراض تھے اور مشتعل ہو کر احتجاج کر رہے تھے۔ سیانہ کوتوال سبودھ کمار کے سمجھانے کے بعد بھی انہوں نے ہنگامہ اور توڑ پھوڑ کرنی بند نہیں کی۔ تشدد کے دوران بھیڑ میں شامل ایک شخص سمت کی موت ہو گئی جبکہ انسپیکٹر سبودھ کمار کو کلاڑی سے کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔

Published: 30 Jun 2019, 9:10 PM IST

اس واقعہ نے سیاسی رنگ اختیار کر لیا تھا اور یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی یوپی حکومت سوالوں کے گھیرے میں آ گئی تھی۔ وبال میں کئی حزب اقتدار سے جڑے کارکنان بھی شامل تھے۔ اب ایس آئی ٹی کی جانچ نے اس پر مہر لگا دی ہے کہ سیانہ میں بجرنگ دل کارکان سمیت دوسرے کئی ہندووادی تنظیموں کا کردار اہم تھا۔ علاوہ ازیں بجرنگ دل کے ضلع کنوینر یوگیش راج نے اس کی قیادت دی تھی۔ یوگیش راج نے گئو کشی کے الزام میں نیا گاؤں کے کچھ لوگوں کو نامزد کرایا تھا جنہیں جانچ یں قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس نے گئو کشی کے الزام میں 11 لوگوں کو دھر دبوچا تھا، ان سبھی پر قومی سلامتی قانون کے تحت کارروائی کی گئی۔

Published: 30 Jun 2019, 9:10 PM IST

سیانہ تشدد میں پولس نے 27 نامزد اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ان میں سے بجرنگ دل کے کارکنان سمیت 44 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ 8 لوگ الگ الگ ہندو تنظیموں میں عہدیداران ہیں۔ اس سے پہلے ایس آئی ٹی نے ان 44 فسدیوں پر غداری ملک کی دفعہ 124 (اے) بھی نافذ کر دی تھی لیکن اسے عدالت نے نامنظور کر دیا تھا۔ اب حکومت نے ایس آئی ٹی کو 124 (اے) لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

Published: 30 Jun 2019, 9:10 PM IST

ایس آئی ٹی کے سی او راگھویندر مشرا نے اس کی تصدیق کی ہے۔ غداری ملک کی دفعہ لگائے جانے کے بعد ہندو تنظیموں نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ضلع سکریٹری سریش کھنہ بدھ کے روز بلند شہر پہنچے تھے جہاں ان کو احتجاج برداش کرنا پڑا۔ غور طلب ہے کہ سیانہ وبال میں کچھ بی جے پی یوتھ ونگ کے کارکنان کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

Published: 30 Jun 2019, 9:10 PM IST

وبال کے بعد سے دونوں فرقوں کے ملزمان تاحال جیل میں قید ہیں اور کسی کو ضمانت نہیں مل پائی ہے۔ ایس آئی ٹی کی چارج شیٹ میں بجرنگ دل کے کردار پر بھی سوال کھڑے کئے گئے ہیں۔ بلندشہر کی عدالت میں ایس آئی ٹی کی اس چارج شیٹ کے ضلع کا سیاسی پارہ چڑھا دیا ہے۔ خاص طور پر ہندوتوا تنظیموں میں سخت غصہ نظر آ رہا ہے۔ بلند شہر کے وی ایچ پی کے ایک عہدے دار نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر مدد مانگی ہے۔

Published: 30 Jun 2019, 9:10 PM IST

وی ایچ پی کے سکریٹری اور ہندوتوا تنظیموں کے پروکار ایڈوکیٹ بھوشن ایس آئی ٹی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائے جانے کی مانگ کر رہے ہیں۔ ایک ساتھ 44 ہندو تنظیموں کے کارکنان پر غداری ملک کی کارروائی سے بلند شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

Published: 30 Jun 2019, 9:10 PM IST

بی جے پی کے ضلع صدر ہمانشو متل کے مطابق انہوں نے 39 ملزمان پر سے غداری ملک کی دفعہ ہٹانے کی وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے۔ اس کو لے کر ایک وفد نے ان سے ملاقات بھی کی ہے، وفد میں بلند شہر کے رکن پارلیمان بھولا سنگھ اور سیانہ سے رکن اسمبلی دیویندر لودھی بھی شامل تھے۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے گئو کشی کے ملزمان پر حکومت این ایس اے (قومی سلامتی ایکٹ) کے تحت کارروائی کر چکی ہے۔

Published: 30 Jun 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Jun 2019, 9:10 PM IST