قومی خبریں

یوپی کے فتح پور میں ایک ہی کنبہ کے تین لوگوں کا دن دہاڑے قتل، دیہی لوگوں میں شدید غم و غصہ

ہتھگام تھانہ حلقہ کے تہیرا پور چوراہے کے پاس کسان رہنما پپو سنگھ، اس کے بیٹے اور بھائی کو گولیوں سے بھون کر قتل کر دیا گیا۔ پرانی رنجش کی وجہ سے واردات انجام دینے کی بات سامنے آئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

اتر پردیش کے فتح پور میں منگل کی صبح دن دہاڑے ٹرپل مرڈر سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ہتھگام تھانہ حلقہ کے تہیرا پور چوراہے کے پاس ایک بائک سوار کسان رہنما پپو سنگھ (50)، اس کے بیٹے ابھئے سنگھ (22) اور چھوٹے بھائی رنکو سنگھ (40) کا ٹریکٹر سوار حملہ آوروں نے گولیوں سے بھون کر قتل کر دیا۔ گاؤں کے ہی رہنے والے سابق مکھیا منو سنگھ اور اس کے ساتھ رہے لوگوں پر اس واقعہ کو انجام دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ موقع پر ہتھگام، حسین گنج اور سلطان پور گھوش تھانہ کی پولیس ٹیم پہنچی۔

Published: undefined

دیہی لوگوں نے پولیس کو لاش اٹھانے سے روک دیا ہے۔ موقع پر جمع بھیڑ کا مطالبہ ہے کہ فرار قاتلوں کو گرفتار کیے جانے کے بعد ہی لاش کو اٹھایا جائے گا۔ اس واقعہ کو لے کر پوری گاؤں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔  بتایا جاتا ہے کہ مہلوک کسان رہنما پپو سنگھ کی والدہ رام دلاری سنگھ  ابھی گرام پردھان ہیں۔ بیٹے اور کنبہ کے دو دیگر رکن کے قتل کے بعد پورے گھر میں ماتم کا ماحول ہے۔ اس خوفناک قتل عام نے پورے گاؤں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

Published: undefined

دیہی لوگوں نے گاؤں کے ہی سابق پردھان منو سنگھ اور اس کے ساتھیوں پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پرانی رنجش کی وجہ سے اس واردات کوانجام دیا گیا ہے۔ حالانکہ پولیس کو ابھی تک اس معاملے میں تحریری طور پر کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔

Published: undefined

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ہتھگام، حسین گنج اور سلطان پور گھوش تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کی پوری کوشش کی لیکن دیہی لوگوں کے شدید غصے کی وجہ سے لاش کو اٹھایا نہیں جا سکا۔ دیہی لوگوں کا صاف طور پر کہنا ہے کہ جب تک قاتل کو گرفتار نہیں کرلیا جاتا تب تک لاش کو اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔ بھیڑ میں شامل لوگ مسلسل نعرے بازی کرتے ہوئے انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined