قومی خبریں

شاہین باغ میں پی ایف آئی کے دفتر پر یوپی پولیس کی چھاپہ ماری

چھاپہ ماری کی یہ کارروائی رؤف شریف سے پوچھ گچھ کے بعد انجام دی گئی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پی ایف آئی کے مزید ٹھاکنوں پر بھی یوپی ایس ٹی ایف کی جانب سے چھاپہ مارے گئے ہیں۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

نئی دہلی: اترپردیش ایس ٹی ایف کی ٹیم نے اتوار کے روز دہلی کے شاہین باغ میں واقع پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے دفتر پر چھاپہ ماری کی۔ چھاپہ ماری کی یہ کارروائی رؤف شریف سے پوچھ گچھ کے بعد انجام دی گئی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پی ایف آئی کے مزید ٹھاکنوں پر بھی یوپی ایس ٹی ایف کی جانب سے چھاپہ مارے گئے ہیں۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوپی ایس ٹی ایف کی ٹیم پی ایف آئی کے اسٹوڈنٹ ونگ کے رؤف شریف کو کیرالہ سے پروڈکشن وارنٹ پر دہلی لے کر آئی ہے۔ رؤف شریف پر ہاتھرس میں مبینہ طور پر فساد بھڑکانے اور اتر پردیش میں سی اے اے، این آر سی مخالف احتجاج کے لئے مالی اعانت اور تشدد کی سازش رچنے کا الزام ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش ایس ٹی ایف نے رؤف شریف کو کیرالہ سے گرفتار کیا تھا۔ رؤف شریف پی ایف آئی کی طلبا ونگ سی ایف آئی کے جنرل سکریٹری ہیں۔ پولیس نے سی ایف آئی کے 4 ارکان کو یوپی کے متھرا جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ ہاتھرس میں فساد بھڑکانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد رؤف شریف کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined