لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
اتر پردیش کے باغپت کے ٹیکری قصبے میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں شوہر-بیوی کے تنازعہ نے پورے کنبہ کی خوشیاں ماتم میں تبدیل کر دیں۔ خاتون نے پہلے اپنی تین معصوم بیٹیوں کی جان لی اور پھر خود بھی پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ تین بچیوں سمیت 4 کی موت کی سنسنی خیز واردات سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
اتر پردیش کے باغپت میں ایک ہی گھر سے چار لاشیں اٹھیں تو پورے گاؤں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ سب کی زبان پر یہی سوال تھا کہ کیسے ایک خاتون اپنے شوہر سے تنازعہ میں اپنی معصوم بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے؟
Published: undefined
مہلوکین کی شناخت تیج کماری عرف مایا (29) اور اس کی بیٹیوں گنجن (7)، کیتو (2) اور میرا (4 مہینے) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان بچیوں میں گنجن اس عورت کی سوتیلی بیٹی تھی۔ گنجن کا 12 ستمبر کو یوم پیدائش بھی تھا۔ خاتون اسے بوا کے گھر سے بلا کر لائی تھی لیکن یوم پیدائش سے قبل ہی ایسا خوفناک سانحہ انجام دیا کہ پورے گاؤں میں ہنگامہ مچ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تیج کماری کے شوہر وکاس نے دو شادیاں کی تھیں۔ پہلی بیوی سے طلاق کے بعد اس نے تیج کماری سے ’لو میرج‘ کیا تھا۔
Published: undefined
واقعہ کے بعد بڑوت کے افسر وجے کمار نے بتایا کہ پولیس کو دوگھٹ تھانہ علاقے کے ٹیکری گاؤں میں منگل کی دیر شام اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ موقع پر جا کر دیکھا تو وہاں چار لاشیں ملیں۔ پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ خاتون نے پہلے اپنی تینوں بیٹیوں کا گلا گھونٹ دیا اور پھر دوپٹے سے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
Published: undefined
جس وقت خاتون نے یہ واقعہ انجام دیا اس وقت اس کا شوہر ایک پیڑ کے نیچے سو رہا تھا۔ بعد میں جب اس نے کمرے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور اسے بند پایا تو اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے دروازہ توڑا تو تینوں بچیوں کی لاش چارپائی پر اور خاتون کو پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔
Published: undefined
ایس پی سورج کمار رائے نے بھی دیگر افسروں کے ساتھ رات میں جائے واقعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جوڑے کے درمیان مبینہ طور پر اس بات کو لے کر تنازعہ ہوا تھا کہ خاتون اپنی بیٹیوں کی پڑھائی کے لیے شہر جانا چاہتی تھی جبکہ شوہر راضی نہیں ہو رہا تھا۔ اسی کو لے کر شوہر-بیوی میں آئے دن جھگڑا ہوتا تھا۔ الزام ہے کہ شوہر وکاس نے بیوی سے بات کرنا بھی بند کر دیا تھا، اسی سے ناراض ہو کر تیج کماری یہ خوفناک قدم اٹھایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined