للت پور:: اترپردیش کے ضلع للت پور میں گزشتہ 6 دنوں سے لگاتار ہو رہی بے موسم بارش و ژالہ باری سے کسانوں کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ ضلع میں گزشتہ چھ دنوں سے تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش و ژالہ باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔ اس سے کسانوں کی کھیتوں میں مٹر، چنا، سرسوں و مسور کی لہلہاتی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ وہیں گیہوں کے کھیتوں میں پانی بھر گیا جس سے اس کے پیلے پڑنے کا خدشہ ہے۔
Published: undefined
ضلع کے کسانوں کے مطابق تیار مٹر کی فصل کو تقریباً 60 تا 70 فیصدی نقصان ہوا ہے۔ مٹر کی تقریباً پھلییاں آچکی تھیں لیکن پانی کی وجہ سے مٹر کی فصل کھیتوں میں گر گئی ہے۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ ضلع انتظامیہ ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگا کر انہیں معاوضہ دے کر ان کی مالی مدد ضرور کرے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اس سال ان فصلوں کی بوائی کے وقت کسانوں کو کھاد کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کسی طرح بیج کو کھیتوں میں بونے میں کامیاب ہوئے کسانوں کو اچھے مانسوں کی وجہ سے بہتر فصل کی امید تھی لیکن اس بے موسم بارش و ژالہ باری کے قہر نے کسانوں کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ اور ان کے ماتھے پر شکن کے بل نظر آرہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined