قومی خبریں

اتر پردیش میں آج رات سے 13جولائی تک مکمل لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ریاست میں پھر سےلاک ڈاؤن نافذ کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا،این ایچ
تصویر سوشل میڈیا،این ایچ 

اتر پردیش حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ کی وجہ سے ریاست میں آج رات دس بجے سے 13جولائی کی صبح پانچ بجے تک یعنی 55 گھنٹے کے لئے پھر سے لاک ڈاؤن نافذ کر رہی ہے۔

Published: undefined

حکومت کے احکام کے مطابق ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا اور یہ بھی یقینی بنایاجائے گا کہ عوام کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Published: undefined

حکومت کے احکام کے مطابق ریاست کے تمام دفاتر ، شہری اوردیہاتی ہاٹ، بازار، منڈی اور تجارتی مراکز بندرہیں گے۔اسپتال اور طبی مراکز پہلے کی طرح کھلے رہیں گے۔طبی خدمات سے جڑے لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی۔ ریل خدمات جاری رہیں گی اور بسوں کا انتظام حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔مال لے جانے والی گاڑیوں پرکوئی پابندی نہیں لگے گی۔دیہات کے علاقوں کے کارخانہ کھلے رہیں گے اور شہرمیں صرف وہ صنعتی مرکز کھلے رہیں گے جو مستقل چل رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے نئی رہنماہدایات کےمطابق ایکس پریس وے اوربڑے پلوں کے تعمیراتی کام جاری رہیں گے۔لاک ڈاؤن پرعمل کرانے کے لئے ضلع میجسٹریٹ اور پولیس افسران علاقوں کا مل کر دورہ کریں گے اور نفاذ کویقینی بنائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined