قومی خبریں

اساتذہ بھرتی گھپلہ اتر پردیش حکومت کی ملی بھگت سے ہوا ہے: پرینکا

لاکھوں نوجوانوں نے امتحان دیا، لاکھوں نے نوکری کی امید لگائی، لاکھوں نے سال بھر انتطا رکیا اور بی جے پی حکومت کی ناک کے نیچے سسٹم میں بیٹھے لوگوں کی ساز باز سے مہا گھوٹالہ ہوتا رہا۔ 

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کانگریس جنرل سکریٹری محترمہ پرینکا گاندھی نے اساتذہ بھرتی گھپلہ معاملے میں اترپردیش حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ بڑا گھوٹالہ حکومت کی ساز باز سے ہوا ہے اور اس میں لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ اس لئے یوگی حکومت کو اس بارے میں جواب دینا پڑے گا۔

Published: undefined

کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینگا گاندھی نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے الزام لگایا کہ یہ گھوٹالہ حکومت کی ناک کے نیچے ہوا اور اسے دباکر رکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو مسلسل ہدف تنقید بنارہیں محترمہ گاندھی کا ماننا ہے کہ افسران کی ساز باز کے بغیر اتنا بڑا گھپلہ نہیں ہوسکتا۔ اس لئے ریاستی حکومت کو اس سلسلے میں اٹھنے والے سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’لاکھوں نوجوانوں نے امتحان دیا۔ لاکھوں نے نوکری کی امید لگائی۔ لاکھوں نے سال بھر انتطا رکیا۔ بی جے پی حکومت کی ناک کے نیچے سسٹم میں بیٹھے لوگوں کی ساز باز سے مہا گھوٹالہ ہوتا رہا۔ سال بھر اسے دبائے رکھا گیا۔ اب حکومت کو امتحان میں شامل ہوئے محنتی طلبا اور کامیاب ہوئے لوگوں کو جواب دینا ہی ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined