قومی خبریں

اتر پردیش میں کورونا کا قہر، حکومت نے عدالت میں پیش کی اپنی کارکردگی رپورٹ 

پنچایت انتخابات میں سوشل ڈسٹینسنگ اور کووڈ پروٹوکول کے اصولوں پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

پریاگ راج:08اپریل(یواین آئی) اترپردیش میں کورونا وائرس کےبڑھتے معاملوں کے پیش نظر الہ آباد ہائی کورٹ میں جاری مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت ہوئی۔

Published: 09 Apr 2021, 5:40 AM IST

ریاست و مرکزی حکومت نے اس ضمن میں کئے گئے اقدامات کی جانکاری دی اور دستاویزات سمیت عملدرآمد رپورٹ پیش کی۔ عرضی کی سماعت کررہے چیف جسٹس گوند ماتھر اور جسٹس سدھارتھ ورما کی ڈویژن بنچ نے سماعت کے لئے اگلی تاریخ 19اپریل طے کی ہے۔

Published: 09 Apr 2021, 5:40 AM IST

ریاستی حکومت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق زیادہ انفکشن والے اضلاع میں نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنچایت انتخابات میں سوشل ڈسٹینسنگ اور کووڈ پروٹوکول کے اصولوں پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے شادی و دیگر تقریبات میں بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لئے تعداد کو محدود کردیا گیا ہے۔

Published: 09 Apr 2021, 5:40 AM IST

سڑکوں پر بھیڑ بھاڑ روکنے اور لازمی طور سے ماسک پہننے کے اصولوں پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔ معلوم ہو کہ یوپی میں بڑھ رہے کورونا انفکشن کو دیکھتے ہوئے ہائی کورٹ نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ ریاست میں نائٹ کرفیو لگانے پر غوروخوض اور ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھائے۔

Published: 09 Apr 2021, 5:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Apr 2021, 5:40 AM IST